متفرقات

مکتوبات مجدد الف ثانیؒ
مکتوبات مجدد الف ثانیؒ
رحمۃ للعالمین ﷺ کی چمک اور مہک
رحمۃ للعالمین ﷺ کی چمک اور مہک
عالمی تعلیمی کانفرنس میں شرکت (مختصر روداد)
عالمی تعلیمی کانفرنس میں شرکت (مختصر روداد)
مقالات فریدی جلد ۳
مقالات فریدی جلد ۳
مقالات فریدی جلد ۲
مقالات فریدی جلد ۲
مقالات فریدی جلد ۱
مقالات فریدی جلد ۱
ولادت محمدیہ ﷺ کا راز
ولادت محمدیہ ﷺ کا راز
اہانت رسول اور ہماری ذمہ داریاں
اہانت رسول اور ہماری ذمہ داریاں
مؤمن کی سات صفات
مؤمن کی سات صفات
Image 1

علم کا بدصورت عاشق :

علم کا بدصورت عاشق :

اصل نام عمرو بن محبوب تھا ، ۱۶۰ ہجری میں پیدا ہوئے اور جاحظ کے لقب سے معروف ہوئے ، عربی میں جاحظ اُسے کہتے ہیں جس کی آنکھوں کے ڈھیلے اُبھرے ہوں ۔ اوائل میں اس لقب کو ناپسند کرتے تھے ، رفتہ رفتہ خاموش ہو گئے ۔ شاید ہی کسی کی شکل کا یوں مذاق اڑایا گیا ہو ، کسی نے انہیں شیطان سے تشبیہ دی ہے اور کسی شاعر نے تو یونہی بھی کہا ہے : اگر خنزیر دوبارہ مسخ کر دیا جائے پھر بھی جاحظ سے کم ہی بدصورت ہوگا ۔ بادشاہ متوکل نے انہیں اپنے بچوں کا استاد مقرر کرنا چاہا ، شکل دیکھی تو انکار کر دیا ۔ حالانکہ معتزلی فکر سے وابستہ تھے ، اس کے باوجود عربی ادب کے امام گردانے جاتے ہیں ۔ کہا جاتا ہے : جاحظ نے جس کتاب کو پکڑ لیا اسے مکمل پڑھنے تک نیچے نہیں رکھا ۔ اکثر کتابوں کی دکانیں کرائے پر لے کر رات رات بھر پڑھتے رہتے تھے ۔ آخری عمر میں کافی بیماریوں کا شکار ہوئے ، آدھا جسم مفلوج ہو گیا ، یونہی پڑھنے میں مصروف تھے کہ ارد گرد پڑی کتابیں ان پر آگریں اور یوں علم کا بدصورت عاشق کتابوں کے قبرستان میں دفن ہو گیا ۔ (علی سنان)

Recent Articles

مولوی...

admin | 15 June, 2026

باپ کا آخری خط

admin | 4 June, 2026

Whats New

Naats