آج کل عشق مجازی کی نئی سے نئی سٹوری پر مشتمل ناول لکھے جارہے...
Ummah Post
19 October, 2020

آج کل عشق مجازی کی نئی سے نئی سٹوری پر مشتمل ناول لکھے جارہے ہیں اخبارِ جہاں وغیرہ میگزین بھی ایسی کہانیوں سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں ۔ تین عورتیں تین کہانیاں کے عنوان پر ایسے واقعات لکھے جاتے ہیں کہ نوجوان لڑکے لڑکیاں شوق سے پڑھتے ہیں اور بعض مرتبہ خود بھی ویسا ہی کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ جو نوجوان کسی سے آشنائی نہیں کر سکتے ، وہ تنہائی میں افسانے کی کہانیاں اپنے زہن میں سوچ کر گناہوں میں ملوث ہیں ۔ خیالات ناپاک ہو جاتے ہیں ۔ گو ظاہر میں نماز، روزہ، بھی کرتے ہوں، مگر دل میں خیالی محبوب کی تصویر سجائے پھرتے ہیں ۔ نماز پڑھتے ہوئے بھی اسی کی یاد میں منہمک ہوتے ہیں یوں لگتا ہے کہ جیسے ایک خیالی بت کی پوجا کر رہے ہوں ۔

فرنگی ممالک میں پونوگرافی (Ponography) کے نام پر بالکل ننگی تصاویر چھاپی جا رہی ہیں بالغ حضرات کی کشش کے لیے عورتوں کے جسم کے پوشیدہ اعضاء کی قریب سے لی گئی تصاویر چھپتی ہیں ۔ ان تصاویر کو دیکھنا اس قدر فساد کا باعث ہے کہ شہوت کے مارے بوڑھا گدھا بھی جوان بن جائے۔ ( یااللہ اس پر فتن دور میں ہماری حفاظت فرما آمین) ـ

Share this article
یہ کالا نشان کیوں ہے؟
مضامین

یہ کالا نشان کیوں ہے؟

امام زین العابدین رحمہ اللہ الله کو اللہ تعالیٰ نے بہت خوبصورت جسم عطا کیا تھا۔ جب ان کی وفات ہوئی اور غسال ان کو نہلانے لگا تو اس نے دیکھا کہ ان کے کندھے کے اوپر ایک کالا نشان ہے۔ اس کو سمجھ نہ آسکی کہ یہ کالا نشان کیوں ہے؟ اہل خانہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے بھی کہا کہ ہمیں پتہ نہیں ہے۔ جب کچھ دن گز...