عربی کتب

موسوعة کشاف اصطلاحات الفنون والعلوم جلد ٢
موسوعة کشاف اصطلاحات الفنون والعلوم جلد ٢
امت مسلمہ (رہبر اور مثالی امت)
امت مسلمہ (رہبر اور مثالی امت)
تبلیغی جماعت (شکوک و شبہات اور اعتراضات کے جوابات)
تبلیغی جماعت (شکوک و شبہات اور اعتراضات کے جوابات)
وبا کے دنوں میں محبت
وبا کے دنوں میں محبت
بیسویں صدی میں اردو غزل
بیسویں صدی میں اردو غزل
معرفت اسم محمدﷺ
معرفت اسم محمدﷺ
غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ جلد ١
غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ جلد ١
غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ جلد ٢
غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ جلد ٢
غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ جلد ٣
غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ جلد ٣
Image 1

آئندہ لوگ تراویح میں کیا پڑھیں گے؟

آئندہ لوگ تراویح میں کیا پڑھیں گے؟

معتصم باللہ کے بعد اس کا بیٹا واثق باللہ ۲۲۷ ھ میں تاج و تخت کا وارث بنا۔ یہ گمراہ کن نظریات و افکار کا مالک تھا اور معتزلی عقائد اور خصوصاً خلق قرآن کے عقیدہ کی اشاعت و پرچار میں اپنے باپ سے بھی بڑھ گیا۔ اس کے دور میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا، دربار کا خاص مسخرا ایک دن خلیفہ کے سامنے آیا اور کہنے لگا: اللہ تعالی امیر المؤمنین کو قرآن کے بارے میں صبر جمیل عطا فرمائیں! میں تعزیت کے لیے آیا ہوں۔ واثق بولا : تیرا ناس ہو! نالائق کیا کہہ رہا ہے، کیا قرآن کی وفات ہو گئی ؟ مسخرے نے کہا: امیر المؤمنین! آخر اس کے سوا کیا چارہ ہے، ہر مخلوق پر موت آنے ہی والی ہے اور قرآن بھی تو آپ کے خیال میں مخلوق ہے۔ آج نہیں تو کل ( نعوذ باللہ ) یہ حادثہ ہو کر رہے گا۔ مسخرے کے اس جواب پر واثق سوچ میں پڑ گیا تو مسخرے نے دوسرا سوال کر دیا اور بڑی سنجیدگی سے کہنے لگا: امیر المؤمنین! آئندہ لوگ نماز تراویح میں کیا پڑھا کریں گے؟ اس طنزیہ سوال نے واثق باللہ کو مسئلہ خلق قرآن کے بارے میں گہری سوچ پر مجبور کر دیا۔ تب اس نے اس مسئلہ میں تشدد چھوڑ دیا۔ ____📝📝📝____ کتاب : ہر واقعہ بے مثال جلد ۱ ۔ صفحہ نمبر : ۲۰۳ ۔ مصنف : ابو طلحہ محمد اظہار الحسن محمود۔ انتخاب : اسلامک ٹیوب پرو ایپ ۔

Whats New

Naats