ایک بچہ اپنے دونوں ہاتھوں میں ایک ایک سیب لئے کھڑا تھا۔ 

وا...
Ummah Post
29 April, 2025

ایک بچہ اپنے دونوں ہاتھوں میں ایک ایک سیب لئے کھڑا تھا۔

والد نے کہا:

"بیٹا ایک سیب مجھے دے دو؟

بیٹے نے سنتے ھی سیب کو اپنے دانتوں سے کاٹ لیا اس سے پہلے کہ والد کچھ بولتا ، اس نے دوسرا سیب بھی کاٹ لیا ۔

اپنے بیٹے کی اس حرکت پر والد کا دل دھک سے رہ گیا مسکراھٹ اس کے چہرے سے غائب ھو گئی ۔

تبھی بیٹے نے اپنے دائیں ھاتھ والا سیب آگے بڑھاتے ھوئے کہا کہ ' ابو یہ لیں یہ زیادہ میٹھا ھے!

ھم کبھی کبھی پوری بات اور معاملات کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے ، ساری غلط فہمیاں اسی سے پیدا ھوتیں ھیں اور یہی خرابی کی اصل وجہ ھے...

Share this article
گھی چور ملازم
مضامین

گھی چور ملازم

ایک بندہ کریانے کی ایک دکان پر ملازم تھا. وہ کسی نہ کسی بہانے دکان سے کچھ نہ کچھ چوری کرتا رہتا تھا. دکان کا مالک بڑا ہی خوش اخلاق اور امانتدار انسان تھا. وقت گزرتا گیا اور دس بارہ سال گزر گئے. اللہ نے مالک کو خوب برکت دی اور اس کی دکان شہر کی سب سے بڑی دکان بن گئی. روزانہ لاکھوں کی آمدن ہونے لگی...