لبوں کو سی لیا سب نے یہی انسانیت ہے کیا
ہر اک طاقت سے ڈر جان...
Ummah Post
2 April, 2025

لبوں کو سی لیا سب نے یہی انسانیت ہے کیا

ہر اک طاقت سے ڈر جانا ہماری اصلیت ہے کیا

ذہن پر خوف کی زنجیر باندھے مطمئن ہیں سب

جہاں سے بے خبر ہونا ارے مجذوبیت ہے کیا

عجب بستی میں آکر میں پکاروں اہل بستی کو

دبک کر گھر میں چھپ جانا یہاں پر عافیت ہے کیا

عدو کے سامنے حق بات کہنے سے ہیں کتراتے

مصلے پر کھڑا رہنا مقامِ عبدیت ہے کیا

کہیں ایسا نہ ہو جائے کہیں ویسا نہ ہوجائے

ستمگر سے دبے رہنا ہماری خاصیت ہے کیا

Share this article
یومِ عاشورہ کی تاریخی اہمیت
مضامین

یومِ عاشورہ کی تاریخی اہمیت

یوم عاشورہ بڑا ہی مہتم بالشان اور عظمت کا حامل دن ہے، تاریخ کے عظیم واقعات اس سے جڑے ہوئے ہیں؛ چناں چہ مورخین نے لکھا ہے کہ:(1) یوم عاشورہ میں ہی آسمان وزمین ، قلم اور حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیا گیا۔ (۲) اسی دن حضرت آدم علی نبینا وعلیہ الصلاۃ والسلام کی توبہ قبول ہوئی۔ (۳) اسی دن ح...