ملفوظ: بھولا ہونا کمال نہیں
*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت...
Ummah Post
24 March, 2025

ملفوظ: بھولا ہونا کمال نہیں

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*

*بھولا ہونا کمال نہیں*

ارشاد فرمایا کہ خوب سمجھ لو کہ بزرگوں میں زیادہ کامل وہ ہے جس کی حالت نبی ﷺ کے زیادہ مشابہ ہو۔ سو کوئی نبی بھولا نہیں ہوا، جتنے نبی ہوئے ہیں سب نہایت ہوشیار اور بیدار مغز تھے۔ پس زیادہ کامل وہی ہوگا جو نہایت ہوشیار ہو، بھولا ہونا کوئی کمال نہیں، بھولا آدمی بھی سمجھے گا کسی کے مکر کو؟ جب انسان ہی کے مکر کو نہ سمجھے گا تو شیطان کے مکر کو کیا خاک سمجھے گا کیونکہ شیطان کا مکر تو انسان کے مکر سے زیادہ سخت ہے۔ یوں وظیفہ پڑھنا اور بات ہے، باقی تربیت جس کا نام ہے یہ بھولے شخص سے نہیں ہو سکتی۔ تربیت اور اصلاح دوسروں کی وہی کرسکتا ہے جو نہایت ہوشیار اور بیدار مغز ہو، لہٰذا بیعت بھی انتخاب کر کے ایسے ہی شخص سے کرنی چاہیے۔

(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۲۲)

Share this article
ہم سنار تھے سمجھے گئے لوہار __!!
مضامین

ہم سنار تھے سمجھے گئے لوہار __!!

ایک مرتبہ شیخ حضرت مولانا مسیح اللہ خان صاحب رحمہ اللہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا اور اس وقت وہاں اور کوئی نہیں تھا ، صرف میں تھا ۔ اسی درمیان میں ایک آدمی آیا اور حضرت سے تعویذ مانگنے لگا ۔ حضرت نے کہا کہ میں تعویذ نہیں دیا کرتا ۔ جاؤ بھائی جان سے لے لو! ( بھائی جان سے مراد حضرت والا کے صاحب زادے ہیں ،...