😂علم المنطق اور جلیبی🤣 ایک مولوی صاحب مٹھائی کی دکان پہ جاکر ایک کلو گلاب جامن کا آرڈر دیا تو دکاندار نے کہا کہ مولوی صاحب مٹھائی مل جائے گی لیکن مجھے بتائیں کہ یہ منطق کیا ہے ؟ مولوی صاحب کا کہا کہ مٹھائی دیدیں بتاتا ہوں۔ جب مٹھائی آگئی تو مولوی صاحب لیکر جانے لگے دکاندار نے پیسے مانگے تو مولوی صاحب نے یو ٹرن لیکر کہا کہ چلییں اس کے بدلے میں جلیبی دیدیں ۔ اب مولوی صاحب جلیبی لیکر جانے لگے تو دکاندار نے پھر پیسوں کا مطالبہ کیا ۔ تو مولوی صاحب نے پوچھاکہ کس چیز کے پیسے ؟ دکاندار نے کہا کہ جلیبی کے۔ تو مولوی صاحب نے کہا کہ یہ تو میں نے گلاب جامن کے بدلے میں لی ہے ۔ دکاندار نے کہا کہ پھر گلاب جامن کے پیسے دیں تو مولوی صاحب نے کہا کہ وہ تو میں واپس کرچکا ہوں 😂اب دکاندار پریشان ہوئے تو مولوی صاحب نے بتایا کہ یہی منطق ہے 😛 عقل کے لئے منطق اور صحت کے لئے جلیبی انتہائی مفید ہیں 😆 ~ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ~ 📚 *🕌﴿☆٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد☆﴾🕌* 🌙 #ULAMA_E_HIND

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

اداس نہ ہو کیونکہ ۔۔۔۔۔

اداس نہ ہو کیونکہ ۔۔۔۔۔

*ایک دن مولانا رومی رح اپنے گھر تشریف لے گئے اور دیکھا کہ انکا بیٹا اُداس بیٹھا ہے تو انہوں نے دریافت کیا کہ بیٹا اُداس کیوں ہو تو بیٹے نے جواب دیا کہ کچھ نہیں*۔ *اس پر مولانا رومی رح باہر گئے اور ایک بھیڑیے کی کھال اوڑھ کر آئے اور ڈرانے کے لئے غرانے لگ گئے۔ اس پر ان کا بیٹا ہنسا تو انہوں نے فرمایا:* *بیٹا بھیڑیا ایک جنگلی جانور ہے لیکن جب تم نے دیکھا کہ اس کے پیچھے تمہارا باپ تھا تو تم ڈرنے کی بجائے ہنسنے اور مسکرانے لگے، اسی طرح یہ جان لو تمام آزمائشوں اور سختیوں کے پیچھے تمہارا رب ہے۔* *جو تمہیں 70 ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے، وہ تمہیں کسی مشکل سے گزارنا چاہتا ہے تو اس کی حکمت کو تم نہیں سمجھ سکتے لیکن وہ بہتر جانتا ہے،* *وہ تمہیں کچھ سکھانا چاہتا ہے، مضبوط بنانا چاہتا ہے آنے والے وقت کے لئے, اس سے زیادہ سخت آزمائشوں کے لئے, اور جان لو وہ اسی کو آزماتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے۔* منقول۔ انتخاب : اسلامک ٹیوب پرو ایپ