آذربائیجان ایئر لائنز کی پرواز جو باکو سے گروزنی جا رہی تھی ، 8243-J2 قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گئی۔
گروزنی میں دھند کے باعث پرواز کا رخ تبدیل کر دیا گیا۔ طیارہ جس میں 67 افراد سوار تھے، ایک کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوا اور شعلوں کی لپیٹ میں آگیا، جس میں 42 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
ہنگامی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا، اور 27 زندہ بچ جانے والوں کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔
ایئر لائن نے تصدیق کی کہ طیارے نے اکتاؤ سے تقریباً تین کلومیٹر کے فاصلے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔