اے دل مضطرب ! تیرا سکون کہاں کھو گیا ، تیری خوشی کیا ہوئی ،...
Ummah Post
1 January, 2024

اے دل مضطرب ! تیرا سکون کہاں کھو گیا ، تیری خوشی کیا ہوئی ، تیرا چین کس نے برباد کر دیا ، تو بھی عجیب ہے ، چند مشکل الحصول خواہشات کے درپے ہو کر تو نے اپنے سکون و طمانیت کو ہی داؤ پر لگا دیا !!!

دیکھ ! سکون سے بڑی کوئی دولت نہیں ، خوش رہنا سیکھ ! سادا پانی پی کر ، درختوں اور دیواروں کے سائے میں بیٹھ کر ، اس چند روزہ زندگی کے بعد دائمی سکون کے متعلق سوچ کر ۔ خوش رہنا سیکھ ! قمریوں اور کوئلوں کے نغمات سن کر ، بلبل کے مسحور کن نالوں سے مسحور ہو کر ، پروانے کو شمع کے گرد گھومتا دیکھ کر ۔

چڑیوں کے چہچہوں اور دریاؤں کے شور کو محسوس کر ! اپنے من کی دنیا بسا ! تنہائی سے دل لگا ، کتابوں کو عزیز از جان دوست بنا ! مایوسی چھوڑ اور محنت سے کام لے ، اور ان سب کے ساتھ ساتھ رب کا نام لے

Share this article
سالگرہ منانے کی شرعی حیثیت
مضامین

سالگرہ منانے کی شرعی حیثیت

آج پوری دنیا میں مسلمانوں پر آفات اور مصیبتیں اُمنڈ اُمنڈ کر آرہی ہیں، اگر اس کی وجہ یہ بتلائی جائے تو غلط نہ ہوگا کہ یہ مصیبت ، بُرائیوں، بے پردگی ، اجنبی مردوں کا اجنبی عورتوں سے اختلاط اور دین میں نت نئے خرافات کے دخول کا نتیجہ ہے، یہ یہودیوں کے ناپاک منصوبے ہیں کہ مسلمانوں کے اندر سے انسانی معاش...