‏ایک چڑی اور چڑا شاخ پر بیٹھے تھے
دُور سے ایک انسان آتا دیکھ...
Ummah Post
17 November, 2024

‏ایک چڑی اور چڑا شاخ پر بیٹھے تھے

دُور سے ایک انسان آتا دیکھائی دیا۔

چڑی نے چڑے سے کہا کہ اُڑ جاتے ہیں یہ ھمیں مار دے گا۔

چڑا کہنے لگا کہ بھلی لوک دیکھو ذرا اسکی دستار پہناؤا شکل سے شرافت ٹپک رھی ھے یہ ھمیں کیوں مارے گا۔

جب وہ قریب پہنچا تو تیر کمان نکالی اور چڑا مار دیا‏چڑی فریاد لے کر بادشاہ وقت کے پاس حاضر ھو گئی۔ شکاری کو طلب کیا گیا۔ شکاری نے اپنا جرم قبول کر لیا۔

بادشاہ نے چڑی کو سزا کا اختیار دیا کہ جو چایے سزا دے۔

چڑی نے کہا کہ اسکو بول دیا جاۓ کہ!!

اگر یہ شکاری ھے تو لباس شکاریوں والا پہنے۔

شرافت کا لبادہ اتار دے۔

*سبق*

کسی کی ظاہری حالت اور لباس سے اس کی اصلیت کا اندازہ نہیں لگانا چاہیے۔ ظاہری شرافت یا معزز لباس دھوکہ دے سکتا ہے، اور انسان کے باطن یا نیت کو سمجھنا ضروری ہے۔

لہذا، انسانوں کو ان کے اعمال، کردار، اور نیت کے مطابق پرکھنا چاہیے، نہ کہ ان کی ظاہری حالت یا لباس سے۔ دھوکہ اور فریب سے بچنے کے لیے محتاط رہنا ضروری ہے۔

Share this article
دو طرح کی عورتیں اور قرآنی رہنمائی
مضامین

دو طرح کی عورتیں اور قرآنی رہنمائی

گھر سے باہر نکلتے ہی آپ کا دو قسم کی عورتوں سے سامنا ہوتا ہے پہلی قسم : ان عورتوں کی ہے جو عزیز مصر کی بیوی والی بیماری کا شکار ہیں۔ خوب بن سنور کر پرفیوم لگائے بے پردہ ۔۔۔ زبان حال سے کہہ رہی ہوتی ہیں ” ﻫﻴﺖ ﻟﻚ ” دوسری قسم : وہ عورت جو ستر و حجاب کی پابند ، مگر مجبوری نے اسے گھر سے نکالا۔ وہ ا...