دانشمندان نے ثابت کیا ہے کہ جنگل میں گزارا گیا وقت ذہنی سکون اور جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے، ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے اور دل کی دھڑکن اور خون کے دباؤ کو معمول پر لاتا ہے۔ یہ سب صرف پرسکون ماحول اور ہلکی جسمانی سرگرمی کی وجہ سے نہیں، بلکہ درختوں کے ساتھ حقیقی تعامل کی وجہ سے بھی ممکن ہوتا ہے۔ ایک تحقیق میں دکھایا گیا کہ جنگل میں چند منٹ تک چلنے کے بعد خون میں ایک خاص قسم کے سفید خون کے خلیات، جنہیں "قدرتی قاتل" کہا جاتا ہے، کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ خلیات مدافعتی نظام کی مدد کرتے ہیں تاکہ وہ وائرسوں اور حتیٰ کہ کینسر کے خلاف بھی لڑ سکیں۔ اس اثرات کا اثر تجربے کے سات دن بعد تک برقرار رہتا ہے۔ دوسری تحقیقات نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ مدافعتی نظام میں اضافہ، کم از کم جزوی طور پر، پودوں اور درختوں کی جانب سے خارج ہونے والے فٹونسائیڈز کے اثرات کی وجہ سے ہے۔ جب آپ کسی خوبصورت جنگل میں ہوتے ہیں، تو آپ کو ایک حقیقی حمایت اور خوشی کا احساس ہوتا ہے۔ جیسے کسی پرانے دوست سے ملاقات ہو۔ جنگل آپ کو اپنی آغوش میں لے لیتا ہے۔

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

اداس نہ ہو کیونکہ ۔۔۔۔۔

اداس نہ ہو کیونکہ ۔۔۔۔۔

*ایک دن مولانا رومی رح اپنے گھر تشریف لے گئے اور دیکھا کہ انکا بیٹا اُداس بیٹھا ہے تو انہوں نے دریافت کیا کہ بیٹا اُداس کیوں ہو تو بیٹے نے جواب دیا کہ کچھ نہیں*۔ *اس پر مولانا رومی رح باہر گئے اور ایک بھیڑیے کی کھال اوڑھ کر آئے اور ڈرانے کے لئے غرانے لگ گئے۔ اس پر ان کا بیٹا ہنسا تو انہوں نے فرمایا:* *بیٹا بھیڑیا ایک جنگلی جانور ہے لیکن جب تم نے دیکھا کہ اس کے پیچھے تمہارا باپ تھا تو تم ڈرنے کی بجائے ہنسنے اور مسکرانے لگے، اسی طرح یہ جان لو تمام آزمائشوں اور سختیوں کے پیچھے تمہارا رب ہے۔* *جو تمہیں 70 ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے، وہ تمہیں کسی مشکل سے گزارنا چاہتا ہے تو اس کی حکمت کو تم نہیں سمجھ سکتے لیکن وہ بہتر جانتا ہے،* *وہ تمہیں کچھ سکھانا چاہتا ہے، مضبوط بنانا چاہتا ہے آنے والے وقت کے لئے, اس سے زیادہ سخت آزمائشوں کے لئے, اور جان لو وہ اسی کو آزماتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے۔* منقول۔ انتخاب : اسلامک ٹیوب پرو ایپ