واٹس ایپ چینل لنک...
Ummah Post
13 November, 2024

واٹس ایپ چینل لنک

کابل ( الامارہ) وزارت صنعت و تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ 2024ء کے پہلے 10 ماہ میں بھارت کے ساتھ افغانستان کی تجارت تقریباً 650 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔

وزارت صنعت و تجارت کے ترجمان، اخندزادہ عبدالسلام جواد نے آج اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ: “2024ء کے پہلے 10 ماہ میں بھارت کے ساتھ افغانستان کی تجارت 650 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جن میں 447 ملین برآمدات اور تقریباً 203 ملین درآمدات شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کو افغانستان کی اہم برآمدات میں انجیر، زعفران، کشمش، سبز زیرہ اور بادام شامل ہیں جبکہ بھارت سے چینی اور صنعتی خام مال درآمد کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل وزارت صنعت و تجارت کے حکام نے 2024ء کے پہلے 9 ماہ میں افغانستان اور چین کے درمیان 548 ملین ڈالر کے لین دین کی خبر دی تھی۔ جس میں 12 ملین برآمدات اور 536 ملین کی درآمدات شامل تھیں۔

Share this article
خواص میں نرم مزاجی کی ضرورت واہمیت
مضامین

خواص میں نرم مزاجی کی ضرورت واہمیت

اہل علم اور خواص کے طبقہ میں نرم مزاجی اور نرم خوئی از حد ضروری ہے۔ سخت لب ولہجہ میں بات کرنا اور کسی بات پر ناراض ہونا اگر تربیت اور اصلاح کے جذبہ سے ہو تو ظاہر ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے، تاہم اگر اس کا منشا محض اپنے غصہ کی تسکین اور اپنے دل کی بھڑاس نکالنا ہو تو یہ علماء اور خواص کی شان کے خلا...