*🌴🌴🌴 اُردُو ادب🌴🌴🌴* بیوی کا موڈ نہ ہو، طبیعت خراب ہو تو کھانا نہیں بنتا لیکن مرد کو کمانے کے لیے موڈ کو سائیڈ پہ رکھنا پڑتا ہے ، دل چاہے نہ چاہے کمانے کے لیے نکلنا ہی پڑتا ہے۔ عورت کو یہ پتا ہوتا ہے کہ آج کھانا نہ بنا تو شوہر باہر سے لے آئے گا۔۔۔۔ اور مرد کو یہ پتا ہوتا کہ آج کمانے نہ گیا تو مجھے کما کر کوئی لا کر نہیں دے گا۔ باپ، بھائی، بیٹا یا شوہر یہ عظیم الشان نعمت ہوتے ہیں۔ ان کے لیے دلوں میں بغض جمع نہ ہونے دیں۔ یہ اس دنیا کے مسائل کو آپ تک پہنچنے نہیں دیتے، یہ حفاظتی شیلڈ ہوتے ہیں۔💐

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

اداس نہ ہو کیونکہ ۔۔۔۔۔

اداس نہ ہو کیونکہ ۔۔۔۔۔

*ایک دن مولانا رومی رح اپنے گھر تشریف لے گئے اور دیکھا کہ انکا بیٹا اُداس بیٹھا ہے تو انہوں نے دریافت کیا کہ بیٹا اُداس کیوں ہو تو بیٹے نے جواب دیا کہ کچھ نہیں*۔ *اس پر مولانا رومی رح باہر گئے اور ایک بھیڑیے کی کھال اوڑھ کر آئے اور ڈرانے کے لئے غرانے لگ گئے۔ اس پر ان کا بیٹا ہنسا تو انہوں نے فرمایا:* *بیٹا بھیڑیا ایک جنگلی جانور ہے لیکن جب تم نے دیکھا کہ اس کے پیچھے تمہارا باپ تھا تو تم ڈرنے کی بجائے ہنسنے اور مسکرانے لگے، اسی طرح یہ جان لو تمام آزمائشوں اور سختیوں کے پیچھے تمہارا رب ہے۔* *جو تمہیں 70 ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے، وہ تمہیں کسی مشکل سے گزارنا چاہتا ہے تو اس کی حکمت کو تم نہیں سمجھ سکتے لیکن وہ بہتر جانتا ہے،* *وہ تمہیں کچھ سکھانا چاہتا ہے، مضبوط بنانا چاہتا ہے آنے والے وقت کے لئے, اس سے زیادہ سخت آزمائشوں کے لئے, اور جان لو وہ اسی کو آزماتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے۔* منقول۔ انتخاب : اسلامک ٹیوب پرو ایپ