اسم محمد ﷺ ...بہت ہی خوصورت اور بے حد پیارا نام ...
ایمان سے...
Ummah Post
3 December, 2021

اسم محمد ﷺ ...بہت ہی خوصورت اور بے حد پیارا نام ...

ایمان سے زیادہ مقدم

دین سے زیادہ مقدس

فرشتوں سے زیادہ معصوم

والدین سے زیادہ محترم

ماں سے زیادہ مہربان

باپ سے زیادہ شفیق

اولاد سے زیادہ عزیز

زندگی سے زیادہ سجیلا

دھڑکن سے زیادہ قیمتی

جان سے زیادہ پیارا

خون کی گردش سے زیادہ محبوب

سانس سے زیادہ مطلوب

شہد سے زیادہ میٹھا

آب حیات سے زیادہ زندگی بخش

چشمہ کوثر سے زیادہ شفاف

بچوں سے زیادہ معصوم

جوانی سے زیادہ پر کشش

کہولت سے زیادہ مدبر

بڑھاپے سے زیادہ سنجیدہ

فطرت سے زیادہ کھرا

شبنم سے زیادہ پاکیزہ

منظر طلوع صبح سے زیادہ دلکش

نمود شام سے زیادہ سُہانا

موسم بہار سے زیادہ شاداب

نسیم سحری سے زیادہ لطیف

کلی سے زیادہ عفیف

گلاب سے زیادہ شگفتہ

آسمان سے زیادہ بیکراں

سورج سے زیادہ تابندہ

کرن سے زیادہ اجلا

چاندنی سے زیادہ لطیف

برق سے زیادہ توانا

بادل سے زیادہ گہربار

سمند سے زیادہ رازدار

دریا سے زیادہ سخی

پہاڑ سے زیادہ بردبار

چٹان سے زیادہ مضبوط

محبت سے زیادہ لازوال

وقت سے زیادہ جاوداں

لفظ سے زیادہ پائیدار

سچ سے زیادہ اُستوار

موتی سے زیادہ منزہ

حقیقت سے زیادہ سچا

عقیدت سے زیادہ سُچا

ارادت سے زیادہ باکمال

حسن سے زیادہ من موہنا

مرہم سے زیادہ آسودگی بخش

شجر سایہ دار سے زیادہ مسافر نواز

شاخ ثمر بار سے زیادہ کشاده دست

ابر کرم سے زیادہ غریب پرور

حرارت سے زیادہ توانائی بخش

مسکراہٹ سے زیادہ بےریا

تخلیق سے زیادہ بے ساختہ

اقتدار سے زیادہ محتشم

فولاد سے زیادہ مضبوط

لعل و گوہر سے زیادہ قیمتی

معارف و فضائل کے بے پناہ خزینوں سے بھرپور

زندگیاں تمام ہوئیں اور قلم ٹوٹ گئے

تیرے اوصاف کا ایک باب بھی پورا نہ ہوا

طالب دعا شفاعت محمدیﷺ بروز محشر

مولانا انس میمن پالنپوری عفی عنہ

Share this article
موازنہ چھوڑیں، خود پر یقین رکھیں
مضامین

موازنہ چھوڑیں، خود پر یقین رکھیں

شیراور شارک دونوں پیشہ ور شکاری ہیں، لیکن شیر سمندر میں شکار نہیں کرسکتااور شارک خشکی پر شکار نہیں کر سکتی۔🦈 شیر کو سمندر میں شکار نہ کر پانے کیوجہ سے ناکارہ نہیں کہا جا سکتا اور شارک کو جنگل میں شکارنہ کر پانے کی وجہ سے ناکارہ نہیں کہا جا سکتا۔ دونوں کی اپنی اپنی حدود ہیں جہاں وہ بہترین ہیں۔🐅...