جلال الدین سیوطی اپنے عقیدت مندوں کو نصیحتیں فرما رہے تھے سات باتیں ایسی ہیں جو کسی بھی انسان کو ذلیل کر سکتی ہیں ۔
(۱) کسی دعوت میں میں بن بلائے پہنچ جانا۔
(۲) کسی مجلس میں اپنے مرتبہ اور حیثیت سے بالاتر جگہ پر بیٹھنا-
(۳) مہمان بن کر میزبان پر حکم چلانا -
(۴) دوسروں کی باتوں میں دخل دینا -
(۵) ان لوگوں سے خطاب کرنا جو سننے کے لیے تیار نہ ہوں -
(۶) بد چلن سے دوستی کرنا -
(۷) سنگدل اور حریص دولتمند سے مدد کا طالب ہونا -