حضرت شیخ الحدیث مولانا سرفراز صفدر رحمہ اللہ نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ قرآن کریم میں ایک چیونٹی کا ذکر ہے، جس نے حضرت سلیمان علیہ السلام کے لشکر کو آتا دیکھ کر اپنی دیگر چیونٹی ساتھیوں سے کہا تھا کہ: وہ اپنے بلوں میں گھس جائیں، تاکہ حضرت سلیمان علیہ السلام کا لشکر بے خبری میں انہیں پاؤں تلے کچل نہ ڈالے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے ساتھیوں اور قوم کے تحفظ کا شعور اللہ تعالیٰ نے چیونٹیوں کو بھی عطا فرمایا ہے، اس لیے ہمیں اپنے اپنے حال میں مست نہیں رہنا چاہیے، بلکہ ملک وملت کے تحفظ اور ترقی کی فکر بھی کرنی چاہیے۔ منقول



