✨تربیت✨ 


آپ کا بچہ جب اسکول جا رہا ہو اور آپ اسے رخصت کر...
Ummah Post
19 October, 2024

✨تربیت✨

آپ کا بچہ جب اسکول جا رہا ہو اور آپ اسے رخصت کر رہی ہوں تو اس کے ٹفن میں کھانے کی چیز دو عدد رکھیں اور اس سے کہیں : ایک تمہارے لیے ہے اور دوسرا تمہارے سب سے محبوب دوست کے لیے.

اس طرح آپ کا بچہ محبت اور احسان کا سبق سیکھے گا.

بچے کے بیگ میں قلم ایک سے زائد رکھیں اور اس سے کہیں : اگر کوئی اسٹوڈنٹ اپنا قلم بھول جائے تو آپ مدد کے طور پر یہ قلم اس کو دے دینا.

اس طرح آپ کا بچہ اپنی ذمہ داریاں اور دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ سیکھے گا.

جب بچہ گھر واپس آئے تو اسے بتائیں کہ اس کے آنے سے گھر کی رونق بڑھ جاتی ہے.

اس طرح اسے اپنی قدر و قیمت کا اندازہ ہوگا.

جب وہ گھر لوٹے تو اس سے پوچھیں : آج آپ نے سب سے اچھا کام کیا کیا ہے ؟

اس طرح اسے اچھے برے کی تمیز ہوگی اور اگلی بار وہ آپ کے بغیر پوچھے آپ کو بتائے گا.

تربیت ایک سادہ اور آسان سا فن ہے، زبان سے لمبی چوڑی تقریر کرنے کا نام تربیت نہیں ہے۔

Share this article
غلطی کا احساس دلانا
مضامین

غلطی کا احساس دلانا

نبی کریمﷺ کی تربیت کا ایک طریقہ یہ تھا کہ پہلے غلطی کا احساس دلاتے تھے، پھر نصیحت فرماتے تھے۔ ایک مرتبہ آپ صحابہ کرام کی مجلس میں تشریف فرما تھے، ایک نوجوان مسجد میں داخل ہوا اور ادھر ادھر دیکھنے لگا، گویا کسی کی تلاش میں ہے، اسے رسول اللہﷺ دکھائی دئیے،وہ آپ کی طرف آیا اور کہنے لگایا رسول اللہﷺ!...