دین سے بے آشنا ہیں کیسے اولو الامر  ہیں
شکل سے ہجڑے نما ہیں...
Ummah Post
16 October, 2024

دین سے بے آشنا ہیں کیسے اولو الامر ہیں

شکل سے ہجڑے نما ہیں کیسے اولو الامر ہیں

سود لینے کو ترقّی جان کر ہیں مطمئن

پیکرِ مکر و دغا ہیں کیسے اولو الامر ہیں

حالِ امت پر پریشاں ایک لمحہ بھی نہیں

غافلِ بدرالدجٰی ہیں کیسے اولو الامر ہیں

جھوٹ کو سچ کی طرح کہنا ہے ان کا مشغلہ

اپنے حق میں بد دعا ہیں کیسے اولو الامر ہیں

اہلِ باطل کی غلامی میں ہمیشہ مستعد

اہل ایماں پر خفا ہیں کیسے اولو الامر ہیں

جس جگہ ممنوع ہو جانا اہلِ ایماں کیلئے

یہ نمایاں اس جگہ ہیں کیسے اولو الامر ہیں

ہدہد الہ آبادی

Share this article
یہودی کے شاگرد: ایک طنزیہ حکایت
مضامین

یہودی کے شاگرد: ایک طنزیہ حکایت

‏ایک یہودی نے روس چھوڑ کر اسرائیل میں رہائش اختیار کرنے کی اجازت لی اور روس سے روانہ ہوا۔ ائرپورٹ پر اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو لینن کا ایک مجسمہ بر آمد ہوا۔ انسپکٹر نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ یہودی نے کہا: جناب آپ نے غلط سوال کیا ہے! آپ کو کہنا چاہیے تھا یہ کون ہے؟ یہ لینن ہے جس نے اشتراکیت کے ذ...