*مسکرائیں* 

مشتاق احمد یوسفی صاحب کہتے ہیں کہ، زمانہ طالبعل...
Ummah Post
15 October, 2024

*مسکرائیں*

مشتاق احمد یوسفی صاحب کہتے ہیں کہ، زمانہ طالبعلمی میں ایک مرتبہ اردو کے پیپر میں لفظ "شدہ" سے چار لاحقے لکھنے کو کہا گیا۔ میں نے جواب میں لکھا:

" شادی شدہ، گم شدہ، ختم شدہ، تباہ شدہ "

اگلے روز استادِ محترم نے پیپرز چیک کرکے واپس کردیئے تو مجھے لاحقوں والے سوال میں چار میں سے آٹھ نمبر ملے تھے۔ میں نے استاد صاحب سے فالتو نمبروں کے متعلق پوچھا تو مسکرا کر کہنے لگے:

" چار نمبر صحیح جواب کے ہیں اور چار نمبر صحیح ترتیب کے "

Share this article
بچوں کو مسجدوں سے دور نہ کریں
مضامین

بچوں کو مسجدوں سے دور نہ کریں

آج کے دور میں جب معاشرتی تبدیلیاں اور جدید ٹیکنالوجی کا غلبہ بڑھتا جا رہا ہے، بچوں کے لیے موبائل، ٹی وی، اور دیگر تفریحات میں مشغول ہونا آسان ہو گیا ہے۔ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی وجہ سے وہ گھر بیٹھے ہی دنیا بھر کی سرگرمیوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ایسے میں ان کا د...