میسنجروں میں گھس کے نہ ایماں خراب کر
شیطاں کی راہ چھوڑ کے کا...
Ummah Post
11 October, 2024

میسنجروں میں گھس کے نہ ایماں خراب کر

شیطاں کی راہ چھوڑ کے کارِ ثواب کر

"کیا آپ عالمہ ہو" کی رٹ چھوڑ دیجیے

بے کار خواہشات سے اب اجتناب کر

یہ مصنوعی الفاظ کے لکھنے کو چھوڑ کر

توبہ کے فضائل لیے خود سے خطاب کر

کب تک حرام کام کو کرتے رہو گے تم

پیدا ضعیف دل  میں نیا انقلاب کر

کیا مقصدِ حیات فقط جنسِ مخالف؟

بھٹکے دل و دماغ کا خود احتساب کر

کس سمت روانہ ہے سواریءِ زندگی

خود اپنے آپ سے یہ سوال و جواب کر

ہدہد

Share this article
کہانی کے دو رخ ۔ 🎭
مضامین

کہانی کے دو رخ ۔ 🎭

انیس سو چھپن میں امریکا میں ایک بحری جہاز تیل لے کر جا رہا تھا‘ یہ جہاز اچانک اپنے روٹ سے ہٹا۔ سمندر میں موجود ایک چٹان سے ٹکرایا اور پاش پاش ہو گیا۔ حادثے کے بعد جہاز کے کپتان کو گرفتار کر لیا گیا اور اس سے حادثے کی وجہ پوچھی گئی۔ کپتان نے بتایا وہ جہاز کے ڈیک پر کھڑا تھا۔ آسمان بالکل صاف تھا۔ اچان...