مدراس ( channai) میں ایک انگریز مسلمان ہوا، مسجد میں آکر دیک...
Ummah Post
16 October, 2026

مدراس ( channai) میں ایک انگریز مسلمان ہوا، مسجد میں آکر دیکھا کہ نالی میں بہت سا رینٹھ وغیرہ پڑا ہے۔ اس نے منتظمین سے کہا کہ مسجد کو صاف رکھنا ضروری ہے، اس کی حالت ایسی خراب نہ رکھنی چاہیے۔ اس کو سن کر منتظمین کہنے لگے کہ تجھ میں ابھی عیسائیت باقی ہے، ابھی صفائی کی بو ترے دماغ سے نہیں نکلی (گویا مسلمان کے لیے میلا کچیلا اور خراب و خستہ رہنا لازم ہے ) اور اس قدر برہم ہوئے کہ اس نو مسلم کو مار کر مسجد سے نکال دیا

بعض داناؤں کو اس حرکت کی اطلاع ہوئی تو اس انگریز نو مسلم کے پاس آئے اور تسلی تشفی کرنے لگے۔

انگریز نو مسلم نے کہا کہ کیا آپ کو یہ اندیشہ ہے کہ میں ان لوگوں کی اس حرکت سے اسلام کو چھوڑ دوں گا ؟!۔۔۔۔ میں ان لوگوں پر ایمان نہیں لایا بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایسے نہ تھے۔

Share this article
شیطانی مشاغل
مضامین

شیطانی مشاغل

علامہ بدر الدین بن شبلی اپنی مشہور کتاب "آکام المرجان فی احکام الجان" میں نقل کرتے ہیں کہ شیطان لعین کے انسان کو نقصان پہنچانے کے ۶ درجات ہیں: (۱) پہلے مرحلہ میں وہ انسان کو کفر وشرک میں ملوث کرنے پر محنت کرتا ہے، اگر اس میں اُسے کامیابی مل جائے تو پھر اس آدمی پر اُسے مزید کسی محنت کی ضرورت باقی ن...