کبھی کبھی مسکرا بھی لینا چاہیے....! 🥹 ایک شخص بازار میں صدا لگا رہا تھا، "گدھا لے لو! ایک اشرفی میں گدھا لے لو!" گدھا نہایت کمزور اور لاغر تھا۔ اتفاق سے اسی وقت بادشاہ اپنے وزیر کے ساتھ وہاں سے گزرا۔ بادشاہ اس گدھے کے پاس رکا اور پوچھا، "کتنے میں بیچ رہے ہو؟" تگڑا گاہک دیکھتے ہی مالک نے فوراً گدھے کے دام بڑھا دیئے۔ وہ فوراً بولا، "عالی جاہ! دو تھیلی سونے کی اشرفیاں قیمت ہے۔" بادشاہ حیران رہ گیا۔ "اتنا مہنگا گدھا؟ اس میں آخر ایسی کیا خاص بات ہے؟" گدھے والے نے ادب سے کہا، "حضور! جو اس پر بیٹھتا ہے اُسے مکہ اور مدینہ دکھائی دینے لگتے ہیں۔" بادشاہ کو یقین نہ آیا۔ "اگر تمہاری بات سچ ہوئی تو ہم پانچ تھیلی سونے کی اشرفیاں دیں گے۔ لیکن اگر جھوٹ نکلا تو تمہارا سر اُڑا دیا جائے گا۔" پھر اُس نے وزیر کو حکم دیا، "اس پر بیٹھو اور بتاؤ، کیا نظر آتا ہے؟" وزیر گدھے پر بیٹھنے ہی لگا تھا کہ گدھے والے نے اسے روک دیا اور حقارت سے بولا، "جناب! مکہ مدینہ کسی گنہگار کو نظر نہیں آتا۔" وزیر تڑپ کر رہ گیا، غصے سے بولا، "ہم گنہگار نہیں! ایک طرف ہو!" وہ بیٹھ گیا، مگر ظاہر ہے کچھ نظر نہ آیا۔ اب وہ سوچنے لگا کہ اگر سچ بتا دیا تو رسوائی ہوگی۔ اچانک زور سے چلایا، "سبحان اللہ! ما شاء اللہ! الحمدللہ! کیا روحانی منظر ہے مکہ مدینہ کا!" بادشاہ بے چین ہوگیا۔ "ہٹو! ہمیں بھی دیکھنے دو!" اور خود گدھے پر بیٹھ گیا۔ لیکن اسے بھی کچھ دکھائی نہ دیا۔ مگر بادشاہ ہونے کا پردہ رکھنا ضروری تھا۔ وہ آنکھوں میں آنسو بھر کر بولا، "واہ میرے مولا! کیا کرامت ہے! میرا وزیر تو صرف مکہ مدینہ تک پہنچا، مجھے تو ساتھ ساتھ جنت بھی دکھائی دے رہی ہے!" بادشاہ کے اُترتے ہی عوام ٹوٹ پڑی، کوئی گدھے کو چھونے لگا، کوئی چومنے لگا، کوئی اس کے بال کاٹ کر تبرک کے طور پر رکھنے لگا۔ کبھی کبھی کچھ لوگ ایسے ہی ہمیں سبز باغ دکھاتے ہیں کبھی آپ کے ساتھ ایسا ہوا ہے؟ 🤭🫣

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

زندگی کا خلاصہ

زندگی کا خلاصہ

محترم شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب سے سوال کیا گیا کہ حضرت زندگی کا خلاصہ کیا ھے؟ حضرت نے یہ ۲۰ نکات ارشاد فرمائے: (۱) ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کیا کرو۔ (۲) کوشش کرو کہ پوری زندگی میں کوئی تمہاری شکایت کسی دوسرے انسان سے نہ کرے۔ پروردگار سے تو بہت دور کی بات ہے۔ (۳) خاندان والوں کے ساتھ کبھی مقابلہ مت کرنا۔ نقصان قبول کر لینا ،مگر مقابلہ مت کرنا۔بعد میں نتیجہ خود مل جائے گا۔ (۴) کسی بھی جگہ یہ مت کہنا کہ میں عالم ہوں۔ میرے ساتھ رعایت کرنا۔ یہ ایک نامناسب عمل ہے۔کوشش کرو دینے والے بن جاؤ۔ (۵) سب سے بہترین دسترخوان گھر کا دسترخوان ہے. جو بھی تمہاری نصیب میں ہوگا بادشاہوں کی طرح کھا لوگے۔ (۶) اللہ کے سوا کسی سے امید مت رکھنا۔ (۷) ہر آنے والے دن میں اپنی محنت میں مزید اضافہ کرنا۔ (۸) مالداروں اور متکبروں کی مجالس سے دوری اختیار کرنا مناسب ہے۔ (۹) ہر دن صبح کے وقت صدقہ کرنا ،شام کے وقت استغفار کا ورد کرنا۔ (۱۰) اپنی گفتگو میں مٹھاس پیدا کرنا۔ (۱۱) اونچی آواز میں چھوٹے بچے سے بھی بات مت کرنا ۔ (۱۲) جس جگہ سے تمہیں رزق مل رہا ہے اس جگہ کی دل وجان سے عزت کرنا۔جس قدر ادب کروگے ان شاءاللہ رزق میں اضافہ ہوگا۔ (۱۳) کوشش کرو کہ زندگی میں کامیاب لوگوں کی صحبت میں بیٹھا کرو۔ ایک نہ ایک دن ضرور تم بھی اس جماعت کا حصہ بن جاؤگے۔ (۱۴) ہر فیلڈ کےہنر مند کی عزت کرنا ،ان کے ساتھ ادب سے پیش آنا چاہئے ،خواہ وہ کسی بھی فیلڈ کا ھو۔ (۱۵) والدین ،اساتذہ اور رشتے داروں کے ساتھ جس قدر اخلاق کا معاملہ کروگے اس قدر تمہارے رزق اور زندگی میں برکت ھوگی۔ (۱۶) ہر کام میں میانہ روی اختیار کرنا۔ (۱۷) عام لوگوں کے ساتھ بھی تعلق رکھنا اس سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ (۱۸) ایک انسان کی شکایت دوسرے سے مت کرنا، ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم شکایت کرنے والے کو پسند نہیں فرماتے تھے۔ (۱۹) ھر بات کو مثبت انداز میں پیش کرنا ،اس سے بہت سے مسائل حل ھو جائیں گے۔ (۲۰) بڑوں کی مجلس میں زبان خاموش رکھنا۔ آخر میں درج ذیل دعا سکھائی کہ مشکل وقت میں اہتمام کے ساتھ پڑھا کرو ان شاء الله بہت فائدہ ھوگا: "رَبَّنَا آتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً وَّهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا" منقول۔