*حضور ﷺ کا چہرہ انور:* حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: حضور ﷺ کے جو دندان مبارک تھے، وہ نہ ایسے کہ فاصلہ ہو اور نہ ہی ایسے کہ ایک دوسرے کے اوپر چڑھے ہوئے ہوں۔ آپ ﷺ کے جتنے دندان مبارک تھے، اپنی اپنی جگہ ایسے فٹ تھے جیسے موتی اور نگینہ فٹ ہوتا ہے۔ معمولی معمولی درمیان میں خلا تھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : حضور ﷺ اگر گفتگو کے درمیان کسی بات پر مسکراتے تھے تو آپ ﷺ کی مسکراہٹ کی وجہ سے ان دندان مبارک سے ایسی دلفریب روشنی نکلتی تھی اگر اس کا پرتو(عکس) دیوار پر پڑتا تھا تو اللہ تعالٰی دیوار کو بھی روشن فرما دیتے تھے۔ سبحان اللہ! (شمائل ترمذی شریف)



