تلخ حقیقت سبق آموز بات:
ایک چوہے نے ہیرے کو نگل لیا اور ہیرا...
Ummah Post
14 November, 2025

تلخ حقیقت سبق آموز بات:

ایک چوہے نے ہیرے کو نگل لیا اور ہیرا کے مالک نے چوہے کو مارنے کے لئے ایک ایسے شخص سے رابطہ کیا۔

جو بڑا مشہور شکاری تھا،

جب شکاری آیا تو ہیرے کے مالک نے اسے بتایا کہ ایک چوہے نے میرا ہیرا نگل لیا ہے۔آپ میرا ہیرا ڈھونڈ دو۔میں آپکو انعام دوں گا۔

شکاری جب چوہے کو مارنے کے لئے پہنچا تو وہاں دیکھا کہ ایک ہزار سے زیادہ چوہے اکھٹے تھے۔

مگر ایک چوہا سب سے الگ اور اونچا بیٹھا ہوا تھا۔ شکاری نے سب سے الگ بیٹھے چوہے کو دیکھا اور اسے مار ڈالا اور مالکان حیران تھے کہ یہ وہی چوہا تھا جس نے ہیرا نگل لیا تھا؟ ہیرے کے مالک نے پوچھا آپ کو کیسے پتہ چلا کہ یہ وہی چوہا تھا۔

شکاری نے جواب دیا بہت آسان ہے۔ جب کم ظرف امیر ہو جاتے ہیں یا معاشرے میں کوئی مقام پاتے ہیں تو وہ دوسروں کے ساتھ میل ملاپ کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

Share this article
یہ سب دین کے شعبے ہیں
مضامین

یہ سب دین کے شعبے ہیں

لیسٹر برطانیہ میں علماء کرام کی محفل میں ایک دفعہ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق ہردوئی صاحب رح نے فرمایا کہ فرض کرو انڈیا کے کسی گاؤں میں کسی بھاری جسم والے شخص کا انتقال ہوگیا جون جولائی کی گرمی ہو قبرستان کئی کلومیٹر کے فاصلے پر ہو اور جنازہ اٹھانے والے صرف چار آدمی ہوں راستے میں ایک مسافر شخص ملا ا...