*فقہ سے مناسبت کا طریق* ایک صاحب نے(فقیہ الامت مفتی محمود حسن صاحب گنگوہی رحمہ اللہ سے) دریافت کیا کہ *فقہ سے مناسبت پیدا کرنے کے لیے کیا کتاب دیکھوں؟* فرمایا "بدائع الصنائع" دیکھیے، اس میں اصول اور لِم(اشکال وجواب) بہت ہیں، جزئیات کے لیے "شامی" دیکھیے، تعارضِ ادلہ کے لیے "فتح القدیر" دیکھیے، استدلال بالحدیث کے لیے" زیلعی شرح کنز" دیکھیئے، "احکام القران ابوبکر جصاص رازی" کی دیکھیے کہ وہ اولاً کسی مسئلے کو آیت سے ثابت کرتے ہیں پھر اس کی تائید میں جو آیات ہوتی ہیں، ان کو پیش کرتے ہیں، پھر احادیث مؤیدہ ذکر کرتے ہیں، اس کے بعد آثار و اقوال صحابہ بیان کرتے ہیں. ملفوظات فقیہ الامت ١/قسط ٤ ص ٣٥.س ظ



