ذرا مسکرائیے.. 🙂
ایک شخص نے عمرو بن قیس سے پوچھا: اگر مسجد...
Ummah Post
7 October, 2025

ذرا مسکرائیے.. 🙂

ایک شخص نے عمرو بن قیس سے پوچھا: اگر مسجد سے نکلنے کے بعد انسان دیکھے کہ مسجد کی کنکری انسان کے جوتے، کپڑے یا پیشانی سے لگی ہوئی ہے تو کیا کیا جائے؟

عمرو بن قیس نے فرمایا: اُسے پھینک دو۔

وہ شخص بولا: لوگوں کا خیال ہے کہ وہ چیختی ہے یہاں تک کہ مسجد میں واپس پہنچا دی جائے!

عمرو بن قیس نے جواب دیا: اُسے چیخنے دو، یہاں تک کہ اس کا حلق پھٹ جائے!

کہنے لگا: کیا اس کا بھی کوئی حلق ہوتا ہے؟

عمرو بن قیس بولے: تو پھر وہ کہاں سے چیختی ہے؟!

Share this article
خاموش سبق
مضامین

خاموش سبق

شادی کی تقریب میں ایک صاحب اپنے جاننے والے آدمی کے پاس جاتے ھیں اور پوچھتے ھیں ۔ ۔ کیا آپ نے مجھے پہچانا ؟ " انہوں نے غور سے دیکھا اور کہا ہاں آپ میرے پرائمری سکول کے شاگرد ہو ۔ کیا کر رہے ہو آج کل ؟ " شاگرد نے جواب دیا کہ میں بھی آپ کی طرح سکول ٹیچر ہوں ۔ اور ٹیچر بننے کی یہ خواہش مجھ میں آپ...