آئے دنیا میں بہت پاک و مکرم بن کر
آیا نہ مگر کوئی رحمت عالم بن کر
دمکتا رہے تیرے روضے کا منظر سلامت رہے تیرے روضے کی جالی
ہمیں بھی عطا ہو وہ شوق ابوذر ہمیں بھی عطا ہو وہ جذبہ بلالی
تھکی ہے فکر رساں ، مدح باقی ہے قلم ہے آبلہ پا ، مدح باقی ہے
ورق تمام ہوا ، مدح باقی ہے اور عمر تمام لکھا ، مدح باقی ہے