السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بڑی ہی خاموش اور ساکت لیکن دنیا کے تمام مسلمانوں کو چیخ چیخ کر انہیں ان پر آنے والی دل دہلا دینے والی اور عالم عرب میں تہلکہ برپا کردینے والی آفت سے با خبر کررہی ہے،ایسی آفت اور ایک ایسا بد ترین انجام جو انہیں اپنے پیدا ہونے پر افسوس دلاۓ گا ،ایک ایسی تباہی جس کو اُنہوں نے اپنے خواب و خیال میں بھی نہ سوچا ہوگا 🥺🥺 اللہ تعالیٰ عالم اسلام پر شیاطین اور خنازیر کے غلبہ سے حفاظت فرمائے اور عالم عرب کو ایسا جھٹکا لگے کہ جس سے وہ اپنے خواب غفلت سے بیدار ہو کر امت کی حفاظت کو یقینی بنائیں امین ثم امین 🥺🥺🥺🤲🤲🤲🤲🤲 whtsapp. channel AL_BALAGH

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

پیدل چلتے ہوئے مطالعہ

پیدل چلتے ہوئے مطالعہ

اسلاف کے ہاں شوقِ مطالعہ اور اہمیتِ وقت کا یہ عالم تھا کہ پیدل چلتے ہوئے بھی کتاب کا مطالعہ جاری رہتا۔ ابن الآبنوسی کہتے ہیں کہ علامہ خطیب بغدادیؒ پیدل چل رہے ہوتے تو ہاتھ میں کتاب لیے اس کا مطالعہ کر رہے ہوتے۔ (سیر اعلام النبلاء، ١٨: ٢٨١) نحو کے ایک بے بدل عالم علامہ احمد بن یحیٰ جو ثعلب کے نام سے مشہور ہیں، ان کو تو یہ شوق بہت ہی مہنگا پڑا۔ یہ مطالعے کے رسیا تھے اور ثقلِ سماعت کا شکار تھے، اس لیے اونچا سنائی دیتا تھا۔ ایک مرتبہ جمعے کے دن عصر پڑھ کر جامع مسجد سے نکلے تو حسبِ معمول کتاب کھولی اور پیدل چلتے ہوئے پڑھنے میں مگن ہو گئے۔ راستے میں گھوڑے نے دولتی جھاڑ دی؛ پاس ہی ایک گہرا کھڈا تھا، یہ اس میں جا گرے۔ ان کو دماغ پہ چوٹ آئی؛ اسی حال میں گھر لے جایا گیا مگر اگلے روز یہ عاشق کتب انتقال کر گئے! (ابن خلکان، وفیات الاعیان، ١: ١٠٤) [انتخاب و ترجمانی: طاہر اسلام عسکری]