گمنام مگر کردار والے لوگ

ایک سبق آموز پوسٹ . ..

گھڑی میں ت...
Ummah Post
5 September, 2025

گمنام مگر کردار والے لوگ

ایک سبق آموز پوسٹ . ..

گھڑی میں تین سوئیاں ہوتی ہیں جن میں ایک سوئی سیکنڈ والی سوئی کے نام سے مشہور ہے ۔

یہ سیکنڈ والی سوئی اپنا وجود تو رکھتی ہے پر اس کا ذکر نہیں کیا جاتا ۔ سب یہی کہتے ہیں دس بج کر پندرہ منٹ ہو گئے ہیں۔ کبھی کسی نے یوں نہیں کہا دس بج کر پندرہ منٹ اور چار سیکنڈ ہوئے ہیں ۔

جب کہ یہ سیکنڈ والی سوئی باقی دونوں سوئیوں سے زیادہ محنت و مشقت کرتی ہے اور ان دونوں کو بھی آگے بڑھنے میں مدد کرتی ہے ۔

ہماری زندگی میں بھی بہت سے لوگ اسی سیکنڈ والی سوئی کی مانند ہوتے ہیں جن کا ذکر تو کہیں نہیں ہوتا لیکن ہمارے آگے بڑھنے میں ان کا کردار ضرور ہوتا ہے

___________📝📝📝___________

منقول۔

انتخاب : اِسلامک ٹیوب ایپ

Share this article
بادشاہ اور سیب فروش
مضامین

بادشاہ اور سیب فروش

ایک دن ایک حکمران محل میں بیٹھا ہوا تھا. جب اس نے محل کے باہر ایک سیب فروش کو آواز لگاتے ہوئے سنا: *"سیب خریدیں! سیب!"* *حاکم نے باہر دیکھا کہ ایک دیہاتی آدمی اپنے گدھے پر سیب لادے بازار جا رہا ہے۔حکمران نے سیب کی خواہش کی اور اپنے وزیر سے کہا: خزانے سے 5 سونے کے سکے لے لو اور میرے لیے ایک سیب لاؤ...