🌍 دُنیا ★ عمل کی جگہ ہے… 🌌 آخرت ★ جزا کی جگہ ہے… 🏠 دُنیا ★ چند دن کا ٹھکانہ ہے… 🏰 آخرت ★ ہمیشہ کا گھر ہے… 💸 دُنیا ★ خرچ کرنے کی جگہ ہے… 💰 آخرت ★ کمانے کا بدلہ ہے… 👣 دُنیا ★ چلنے کا راستہ ہے… 🎯 آخرت ★ پہنچنے کی منزل ہے… 📅 دُنیا ★ چند لمحوں کا قصہ ہے… ⏳ آخرت ★ لافانی سلسلہ ہے… 🥀 دُنیا ★ آزمائش ہے… 🌷 آخرت ★ انعام ہے… 🎭 دُنیا ★ ظاہری چمک ہے… ✨ آخرت ★ باطنی روشنی ہے… 🕸 دُنیا ★ دھوکہ دینے والا خواب ہے… 🌠 آخرت ★ حقیقتوں کی تعبیر ہے… 📉 دُنیا ★ گھٹتی جاتی ہے… 📈 آخرت ★ بڑھتی رہتی ہے… ⚔ دُنیا ★ محنت کا میدان ہے… 🎖 آخرت ★ کامیابی کا اعلان ہے… 📦 دُنیا ★ فانی سرمایہ ہے… 🏆 آخرت ★ ابدی خزانہ ہے… 💤 دُنیا ★ غفلت میں ڈالتی ہے… 🛎 آخرت ★ ہوش میں لاتی ہے… 🪞 دُنیا ★ دکھاوا ہے… 🔍 آخرت ★ حقیقت ہے… 🧭 دُنیا ★ راہ بھٹکاتی ہے… 🕯 آخرت ★ روشنی دکھاتی ہے… 🏃‍♂️ دُنیا ★ دوڑ ہے خواہشوں کی… 🧘‍♂️ آخرت ★ سکون ہے رضامندی کا… 📢 دُنیا ★ آوازوں کا ہجوم ہے… 🔕 آخرت ★ خاموشی کا سکون ہے… 🌪 دُنیا ★ فتنوں سے بھری ہوئی ہے… 🌤 آخرت ★ امن کا گہوارہ ہے… 📖 دُنیا ★ امتحان کا پرچہ ہے… 🎓 آخرت ★ نتیجے کا دن ہے… 🧺 دُنیا ★ گناہوں کا بازار ہے… 🌿 آخرت ★ نیکیوں کی بہار ہے… 🪦 دُنیا ★ قبر کی دہلیز تک ہے… ♾ آخرت ★ قبر کے پار کی زندگی ہے…

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

پیدل چلتے ہوئے مطالعہ

پیدل چلتے ہوئے مطالعہ

اسلاف کے ہاں شوقِ مطالعہ اور اہمیتِ وقت کا یہ عالم تھا کہ پیدل چلتے ہوئے بھی کتاب کا مطالعہ جاری رہتا۔ ابن الآبنوسی کہتے ہیں کہ علامہ خطیب بغدادیؒ پیدل چل رہے ہوتے تو ہاتھ میں کتاب لیے اس کا مطالعہ کر رہے ہوتے۔ (سیر اعلام النبلاء، ١٨: ٢٨١) نحو کے ایک بے بدل عالم علامہ احمد بن یحیٰ جو ثعلب کے نام سے مشہور ہیں، ان کو تو یہ شوق بہت ہی مہنگا پڑا۔ یہ مطالعے کے رسیا تھے اور ثقلِ سماعت کا شکار تھے، اس لیے اونچا سنائی دیتا تھا۔ ایک مرتبہ جمعے کے دن عصر پڑھ کر جامع مسجد سے نکلے تو حسبِ معمول کتاب کھولی اور پیدل چلتے ہوئے پڑھنے میں مگن ہو گئے۔ راستے میں گھوڑے نے دولتی جھاڑ دی؛ پاس ہی ایک گہرا کھڈا تھا، یہ اس میں جا گرے۔ ان کو دماغ پہ چوٹ آئی؛ اسی حال میں گھر لے جایا گیا مگر اگلے روز یہ عاشق کتب انتقال کر گئے! (ابن خلکان، وفیات الاعیان، ١: ١٠٤) [انتخاب و ترجمانی: طاہر اسلام عسکری]