یہ بے بسی کے عالَم میں اپنی ادنی سی کوشش کا اظہار ہے!
یہ غزہ...
Ummah Post
25 July, 2025

یہ بے بسی کے عالَم میں اپنی ادنی سی کوشش کا اظہار ہے!

یہ غزہ کے ایشو کو *ہائی لائٹ اور زندہ* رکھنے کے لیے اقدام ہے!

یہ غزہ کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہے!

یہ عالمی دنیا کو غزہ پر ہونے والے سنگین ظلم کی طرف متوجہ کرنے کی کوشش ہے!

یہ حسبِ استطاعت کچھ کر گزرنے کی ایک جھلک ہے!

یہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے والوں کے دلوں پر ایک دستک ہے!

یہ سنگین اسرائیلی مظالم کے خلاف ریکارڈ کیا جانے والا احتجاج ہے!

یہ مسلم دنیا کو جھنجھوڑنے کی ادنی سی کاوش ہے!

یہ عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کی اک سعی ہے!

یہ شعور کو بیدار کرنے اور بیدار رکھنے کی اک مہم ہے!

یہ تاریخ میں اسرائیلی مظالم کو درج کرنے والا اک سیاہ باب ہے!

سو آپ کیوں خاموش ہیں؟

آپ کیوں غافل ہیں؟

دعا کیوں نہیں کرتے؟

تعاون کیوں نہیں کرتے؟

آواز کیوں بلند نہیں کرتے؟

بائیکاٹ کیوں نہیں کرتے؟

جو کچھ بس میں ہے وہ کرتے رہیے اور غزہ کے ایشو کو مسلسل *ہائی لائٹ اور زندہ* رکھیے، یہ وقت ایک اہم تقاضا ہے!

✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن

محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی

Share this article
چوہدری صاحب کا ایثار اور علماء دین سے محبت
مضامین

چوہدری صاحب کا ایثار اور علماء دین سے محبت

۔۔۔۔ مدرسہ کے طالب علموں کے لئے ایک چوہدری سال بھر کی گندم مدرسہ کے لئے وقف کرتا تھا کسی شر پسند شخص نے مولانا صاحب کے بارے میں دشمنی اور نفرت کا اظہار ایسا کیا کہ پتہ معلوم کرتے کرتے چوہدری کے گھر پہنچ گیا اور کہنے لگا چوہدری صاحب مدرسے جا کر پتہ تو کریں کیا خیانتیں ہو رہی ہے طالب وعلموں کے نام پ...