ڈاکٹر بھی ماہر ہو اور دوا بھی مفید ہو لیکن پرہیز واحتیاط نہ...
Ummah Post
13 July, 2025

ڈاکٹر بھی ماہر ہو اور دوا بھی مفید ہو لیکن پرہیز واحتیاط نہ کی جائے تو عموما نہ دوا اثر کرتی ہے اور نہ ڈاکٹر کا علاج مفید ثابت ہوتا ہے، یہ سب مانتے ہیں کہ یہاں ڈاکٹر کی مہارت اور دوا کی افادیت میں کوئی مسئلہ نہیں بلکہ گڑبڑ یہی ہے کہ مریض احتیاط وپرہیز نہیں کرتا۔ اسی طرح جب علماء کرام کہتے کہ گمراہوں اور اہلِ باطل کو سننے اور پڑھنے سے پرہیز کریں تو وہاں بھی نہ علماء کرام کی مہارت میں کوئی کمی ہوتی ہے اور نہ ہی ان کے دین اور مذہب میں کوئی نقص ہوتا ہے بلکہ سارا مسئلہ پرہیز نہ کرنے کا ہوتا ہے کہ عام آدمی علم نہ ہونے کی وجہ سے گمراہوں کی چرب زبانی اور فریب کاری سے متأثر ہوکر گمراہ ہوسکتا ہے۔ اور ہاں جس طرح پرہیز بتانا ڈاکٹر کی جانب سے خیر خواہی کی علامت سمجھی جاتی ہے اسی طرح گمراہوں کو سننے اور پڑھنے سے پرہیز بتلانا بھی علماء کرام کی جانب سے خیر خواہی ہی سمجھنی چاہیے۔ اس لیے اہلِ حق سے دین سیکھنے اور وابستہ رہنے کے ساتھ ساتھ گمراہ طبقات کو سننے اور پڑھنے سے بالکلیہ اجتناب ضروری ہے!

✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن

جامعۃ الابرار مسجد اختر گلبرگ بلاک 11 کراچی

Share this article
اسرائیل سے متعلق تین موقف
مضامین

اسرائیل سے متعلق تین موقف

موجودہ دور میں اسرائیل سے متعلق تین موقف پائے جاتے ہیں : نمبر(۱) اسرائیل، امریکہ وغیرہ: ان کا موقف ہے کہ : بیت المقدس سمیت فلسطین کے جتنے حصے پر اسرائیل قابض ہے، وہ اسرائیل کا حصہ ہیں۔ جلا وطن کیے گئے فلسطینی جہاں کہیں جائیں، فلسطین میں اُن کی کوئی جگہ نہیں۔ بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت ہو...