انصاف ظالموں کی حمایت میں جائے گا
یہ حال ہے تو کون عدالت میں...
Ummah Post
21 June, 2025

انصاف ظالموں کی حمایت میں جائے گا

یہ حال ہے تو کون عدالت میں جائے گا

دستار نوچ ناچ کے احباب لے اُڑے

سر بچ گیا ہے یہ بھی شرافت میں جائے گا

دوزخ کے انتظام میں اُلجھا ہے رات دن

دعوٰی یہ کر رہا ہے کہ جنت میں جائے گا

خوش فہمیوں کی بھیڑ میں تو بھول کیوں گیا

پہلے مرے گا بعد میں جنت میں جائے گا

واقف ہے خوب جھوٹ کے فن سے یہ آدمی

یہ آدمی ضرور سیاست میں جائے گا

ڈاکٹر راحت اندوری

Share this article
حضرت مولانا حسین احمد مدنیؒ عدالت میں
مضامین

حضرت مولانا حسین احمد مدنیؒ عدالت میں

 ایک مرتبہ حضرت مولانا حسین احمد مدنیؒ پر غداری کا مقدمہ چلا اور فرنگی کی عدالت ہال کراچی میں ان کی پیشی ہوئی، مولانا محمد علی جوہر اور بہت سارے دوسرےاکابرین بھی وہاں جمع تھے، فرنگی نے بلایا اور کہا کہ حسین احمد! یہ جو تم نے فتویٰ دیا ہے کہ انگریز کی فوج میں شامل ہونا حرام ہے۔ اس کی اجازت نہیں، تمہ...