*حضرت مولانا یوسف کاندھلویؒ فرمایا کرتے تھے:*  
دعوت دینے وا...
Ummah Post
10 June, 2025

*حضرت مولانا یوسف کاندھلویؒ فرمایا کرتے تھے:*

دعوت دینے والے کی *روحانی طاقت* پانچ چیزوں میں ہے:

1. *مسواک کا استعمال* – جو منہ کی صفائی کے ساتھ دل کی روشنی بھی لاتا ہے۔

2. *قرآنِ کریم کی تلاوت مصحف سے* – کہ آنکھوں سے الفاظ دیکھ کر پڑھنا دل پر اثر ڈالتا ہے۔

3. *ہمیشہ باوضو رہنا* – طہارت دل و دماغ کو پاکیزگی دیتی ہے۔

4. *نمازِ تہجد کا اہتمام* – جو بندے کو رات کے سکوت میں اللہ سے جوڑتی ہے۔

5. *نگاہوں کی حفاظت* – جو دل کو گناہوں سے بچاتی ہے اور ایمان میں نور بھرتی ہے۔

مولاناؒ فرماتے:

*جس نے اپنی نظر کو قابو میں رکھا، وہ ایمان کی مٹھاس چکھے گا اور اس کے دل میں نور پیدا ہوگا۔*

اور اگر نظر کی حفاظت نہ کی تو یہ پانچ بڑے نقصان ہوں گے:

1. *نماز کی تکبیر اُولیٰ سے محرومی۔*

2. *نمازِ تہجد کی توفیق چھن جانا۔*

3. *رزق سے برکت کا ختم ہونا۔*

4. *قرآن اور دعائیں بھول جانا۔*

5. *بغیر ایمان کی حالت میں موت کا خطرہ زیادہ ہونا۔*

Share this article
‏مگر ہم "حبل اللہ" کو نہیں تھامیں گے
مضامین

‏مگر ہم "حبل اللہ" کو نہیں تھامیں گے

*کتنے مرد حضرات ہیں جن کو بالغ ہوتے ہی "سورۃ المائدہ" کی تفسیر پڑھائی گئی اور کتنی عورتیں ہیں جن کو بالغ ہوتے ہی "سورۃ النور"کی تفسیر پڑھائی گئی۔* ‏جانتا ہوں ،بہت کم ہیں۔ ‏مگر دوسری طرف دیکھیں..! ‏کتنے مرد ہیں جنہوں نے والدین سے بالغ ہونے کے بعد سنا کہ تمہاری کوئی ایسی ویسی بات نہ سنوں اور کت...