سفيان الثوري رحمہ اللہ (ت: ١٦١) اپنے شیخ عمرو بن قیس رحمہ ال...
Ummah Post
6 May, 2025

سفيان الثوري رحمہ اللہ (ت: ١٦١) اپنے شیخ عمرو بن قیس رحمہ اللہ (ت: ١٤٠) کے متعلق بیان کرتے ہیں :

میرے تربیت انہوں نے کی ہے: میں نے قرآن بھی انہیں سے سیکھا، علم میراث بھی شیخ ہی نے مجھے سکھلایا، میں انہیں بازار میں تلاش کرتا تھا، اگر مجھے وہاں نہ ملتے تو اپنے گھر میں مل جاتے، گھر میں نماز پڑھ رہے ہوتے یا مصحف سے تلاوت کرنے میں مصروف ہوتے گویا وہ بہت کچھ چُھوٹے ہوئے کی تلافی کر رہے ہوں، اگر میں انہیں گھر میں بھی نہ پاتا تو کوفہ کی کسی مسجد کے کونے میں ایسے زار وقطار روتے ہوئے ملتے جیسے کوئی چور اپنے آقا سے معافی مانگتے ہوئے رو رہا ہو، اگر وہاں بھی نہ ہوتے تو قبرستان میں کہیں آہ وفغاں کرتے ہوئے ملتے۔

• حلية الأولياء وطبقات الأصفياء ١٠٠/٥

Share this article
حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی نور اللہ مرقدہ خود اپنی نظر میں
مضامین

حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی نور اللہ مرقدہ خود اپنی نظر میں

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ سے تھانہ بھون میں متعینہ ایک پولیس افسر نے بیعت کی درخواست کی، جس کے جواب میں آپ نے انہیں اپنا تعارف کراتے ہوئے لکھا: میں ایک خشک طالب علم ہوں، اس زمانہ میں جن چیزوں کو لوازم درویشی سمجھا جاتا ہے جیسے میلاد شریف، گیارہویں، عرس، نیاز، فاتحہ، قوالی و ت...