سوانحِ حیات

انصاری صاحبؒ کا ذکر جمیل
انصاری صاحبؒ کا ذکر جمیل
سوانح و ہدایات و ملفوظات(ذکر محمود)
سوانح و ہدایات و ملفوظات(ذکر محمود)
فکر انقلاب (فقیہ الاسلام حضرت مولانا مظفر حسین ؒ)
فکر انقلاب (فقیہ الاسلام حضرت مولانا مظفر حسین ؒ)
فکر انقلاب (فقیہ الامت حضرت مولانا مفتی محمود حسن گنگوہیؒ)
فکر انقلاب (فقیہ الامت حضرت مولانا مفتی محمود حسن گنگوہیؒ)
فکر انقلاب (شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنیؒ)
فکر انقلاب (شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنیؒ)
ذکر حمیدؒ
ذکر حمیدؒ
سوانح یونسؒ (پونہ والے)
سوانح یونسؒ (پونہ والے)
انوار قاسمی
انوار قاسمی
حالات مصلح الامۃؒ جلد ۱
حالات مصلح الامۃؒ جلد ۱
Image 1

پرہیز گار استاد اور سمجھ دار شاگرد

پرہیز گار استاد اور سمجھ دار شاگرد

حضرت حکیم الامت تھانوی اور حضرت شاہ وصی اللہ الہ آبادی نور اللہ مرقدهما دونوں نے یہ واقعہ نقل کیا کہ ایک پرہیز گار عالم بچوں کو پڑھاتے تھے ایک دن ان کے گھر میں فقر و فاقہ تھا بھوک کی شدت سے ان کا چہرہ مرجھایا ہوا تھا جو طلبہ پڑھنے کو آتے اُن میں سے ایک طالب علم نے محسوس کر لیا کہ حضرت کے یہاں شاید فاقہ ہے اس نے کہا کہ حضرت ابھی آتا ہوں اور چلا گیا تھوڑی دیر میں اپنے گھر سے کھانا لیکر آیا کہ حضرت یہ کھا لیجئے پھر پڑھائیے تو عالم صاحب نے کہا کہ بیٹا واقعی بھوک کا تقاضہ تو ہے مگر اب میں نہیں کھا سکتا کیونکہ مجھے اشراف نفس ہو گیا جب تم جانے لگے تو میرے دل نے کہا کہ شاید لڑکے نے پہچان لیا ہے اب یہ کھانا لیکر آئیگا ویسے ہی تم لائے ہو تو بتاؤ یہ اشراف ہوا کہ نہیں اور اس کا کھانا کیسے جائز ہوگا یہ سننا تھا کہ طالب علم کھانا لیکر واپس ہو گیا کہ ٹھیک ہے آپ کو تو یہ جائز نہیں اب استاد نا امید ہو گئے مخلوق سے توجہ ہٹ گئی دل اللہ کی طرف رجوع ہو گیا کہ مولی اب تو آپ ہی کھلانے والے ہیں تھوڑی ہی دیر گذری تھی پھر وہ طالب علم کھانا واپس لا کر کہنے لگا کہ حضرت اب تو اشراف نہیں رہا اللہ ہی آپ کو کھلا رہا ہے کھا لیجئے استاد بہت خوش ہوے اور کہا کہ جزاک اللہ واقعی تیری سمجھ قابل تحسین ہے اس کو قبول کر لیا۔ یہ واقعہ سنا کر حضرت والد ماجد نور اللہ مرقدہ فرماتے کہ آج کے طلبہ نہ استاد کا حال دیکھتے ہیں نہ کچھ لاتے ہیں ہاں اگر کوئی لاتا اور اشراف کے تحت کوئی استاد واپس کرتا تو وہ خوش ہی ہو جاتا چلو چھٹی ہوگئی ۔ واقعی دین کی سمجھ بہت بڑی چیز ہے۔(معارف رحیمی: شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ محمد ذاکر رحیمی نور اللہ مرقدہ)

Whats New

Naats