افغانستان میں روسی ٹینکوں کے بعد فلسطین وہ خطہ ہے، جہاں اسرائیلی ٹینکوں کا قبرستان بن رہا ہے۔ یہ دنیائے کفر کی وہ ٹیکنالوجی ہے، جس پر انہیں غرور ہوتا ہے۔ اور وہ اسی غرور میں اندھے ہو کر اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر مجاہدینِ اسلام کا شکار بن جاتے ہیں۔ اسی پر شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال رحمہ اللہ نے کہا تھا ؎ اللہ کو پامردیٔ مومِن پہ بھروسا ابلیس کو یورپ کی مشینوں کا سہارا اسرائیل کو غزہ میں جاری جنگ کے دوران اب تک ہونے والا خسارہ تقریباً 200 بلین شیکل (51 بلین امریکی ڈالر) تک پہنچ چکا ہے۔ یہ نقصان اسرائیل کی مجموعی قومی پیداوار (GDP) کے تقریباً 10 فیصد کے برابر ہے۔



