نمبر (۱) صبح کا ناشتا دستیاب ہے۔
تفصیل: ناشتا صبح ہی کو کیا...
Ummah Post
14 January, 2024

نمبر (۱) صبح کا ناشتا دستیاب ہے۔

تفصیل: ناشتا صبح ہی کو کیا جاتا ہے۔ رات کا ناشتا یا دوپہر کا ناشتا کوئی چیز نہیں، سو صرف درست یہی ہے کہ

"ناشتا دستیاب ہے"

نمبر (۲) جھوٹے الزامات

تفصیل: کبھی آپ نے سچے الزامات سنے؟؟ نہیں؟؟ تو درست بھی "الزامات" ہی ہے. ناکہ جھوٹے الزامات۔

ضرب المثال:

نمبر (۱) آدمی آدمی پر گرتا ہے۔

مطلب: بہت زیادہ بھیڑ، رش، ہجوم

استعمال: اندرون شہر کا تو پوچھیے ہی مت جہاں آدمی آدمی پر گرتا ہے۔ ایسی جگہوں سے دل گھبراتا ہے. وغیرہ

نمبر (۲) پیٹ سے پاؤں نکالنے لگے ہیں۔

مطلب: غلط یا نالائق حرکات کرنا۔

استعمال: اُدھر میاں ظہور کے بیٹے کو دیکھیے قد ابھی نکلا نہیں، پیٹ سے پاؤں نکالنے لگے ہیں۔ وغیرہ

ذخیرہ الفاظ:

نمبر (۱) تَجَاہلِ عَارِفَانہ

معنی: جان بوجھ کر لاعلم بننا۔

استعمال: نفیسی صاحب بڑے جی دار آدمی ہیں۔ جہاں دیدہ ہیں مگر اپنے بیٹے کی بات پر تجاہلِ عارفانہ سے کام لے رہے ہیں۔

نمبر (۲) رَفِیعُ الْمَرتَبَت

معنی: اونچے مرتبے والا، اونچی شان والا۔

استعمال: اپنے،علم، عمل اور عاجزی کی وجہ سے صوفی صاحب ایک رفیع المرتبت شخصیت ہیں۔

Share this article
علماء خشک کی ناقدری کا سبب
مضامین

علماء خشک کی ناقدری کا سبب

اگر کسی خیمہ پر لکھا ہو خیمۂ لیلیٰ لیکن اس میں جھانک کر دیکھا تو اندر کتا بندھا ہوا ہے تو اس خیمہ کی قدر نہ ہوگی بلکہ لوگ مذاق اُڑائیں گے۔ اسی طرح مولوی وہ ہے جو مولیٰ والا ہو اس کے خیمۂ محمل سے خوشبوئے مولیٰ ملنی چاہیے یعنی اس کی صحبت میں اللہ کی محبت کی خوشبو آنی چاہیے‘ اس کی صحبت سے اللہ کی...