السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ ""الوداع !😊👌 آخری پوسٹ... "فی امان اللہ"😔.......وقت کی کمی کی وجہ سے اور ذاتی مصروفیات کے باعث اب میں نے سوشل میڈیا خصوصا islamic Tube App سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دستبرداری کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے- مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کچھ لوگ جو میرے ساتھ منسلک تھے انھیں چھوڑ کر جانا بے حد مشکل ہے میرے لیے😭😭 آپ سب بہت اچھے ہیں آپ سب نے مجھے بہت عزت دی... اس کے لیے دل کی گہرائیوں سے آپ کی شکرگزار ہوں... اگر کسی کو میری کوئی بات بری لگی ہو یا میری کسی پوسٹ سے آپ کو کسی قسم کی تکلیف ہوئی ہو تو پلیز دل سے معاف کر دینا؏🙏🙏🙏😢😢 جانے سے پہلے ایک شعر آپ سب کی نظر کر کے اجازت چاہوں گا.!!!! آئے تھے مثل بلبل سیر گلشن کر چلے سنبھال مالی اپنا باغ ہم تو اپنےگھر چلے .۔    ؏                          ۔                                                                    ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔؏ ۔ ۔۔     آخر میں بتا دوں🫡 پتہ نہیں یہ کس کی پوسٹ ہے.            میں نے تو کوپی پیسٹ کی ہے۔ 🤪🤪🤭🤭

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

ایک رات کی کہانی

ایک رات کی کہانی

ایک آدمی نے حاتم طائی سے پوچھا : اے حاتم ! کیا سخاوت میں کوئی تم سے آگے بڑھا ہے ؟ حاتم نے جواب دیا : ہاں ! ... قبیلہ طے کا ایک یتیم بچہ مجھ سے زیادہ سخی نکلا جس کا قصہ کچھ یوں ہے کہ دوران سفر میں شب بسری کیلیے ان کے گھر گیا ، اس کے پاس دس بکریاں تھیں ، اس نے ایک ذبح کی ، اس کا گوشت تیار کیا اور کھانے کیلئے مجھے پیش کر دیا اس نے کھانے کیلیے مجھے جو چیزیں دیں ان میں مغز بھی تھا، میں نے اسے کھایا تو مجھے پسند آیا میں نے کہا : واہ سبحان اللہ ! کیا خوب ذائقہ ہے ! یتیم بچہ فوراً باہر نکل گیا اور ایک ایک کر کے تمام بکریاں میری لا علمی میں اس نے ذبح کر ڈالیں اور سب کے مغز مجھے پیش کیے جب میں کوچ کرنے لگا تو کیا دیکھا کہ گھر کے ارد گرد ہر طرف خون ہی خون بکھرا پڑا ہے۔ میں نے اس سے کہا : آپ نے تمام بکریاں کیوں ذبح کیں ؟ اس نے کہا : واہ ، سبحان اللہ ! ... آپ کو میری کوئی چیز اچھی لگے اور میں اس پر بخل کروں ، یہ عربوں کی لیے بدترین گالی ہے حاتم سے پوچھا گیا : بدلے میں آپ نے اسے کیا دیا ؟ ... انہوں نے کہا : تین سو سرخ اونٹنیاں اور پانچ سو بکریاں ! ان سے کہا گیا : تو پھر آپ اس سے بڑے سخی ہوئے ! حاتم طائی نے جواب دیا : نہیں ...! وہ مجھ سے زیادہ سخی ہے ، کیونکہ اس نے اپنا سب کچھ لٹا کر سخاوت کی جبکہ میں نے تو اپنے بہت سے مال میں سے تھوڑا سا خرچ کر کے سخاوت کی ہے۔ ___________📝📝📝___________ منقول - ناقل: اسلامک ٹیوب پرو ایپ ۔