🕋 لوگوں کے عیوب سے نگاہ ہٹا لو اور اپنے نفس کا حساب لینے سے غفلت نہ کرو 🕋 حضرت سید احمد رفاعی رح نے ارشاد فرمایا کہ لوگوں کی ناموس سے بھی اپنی نگاہ کو ہٹا لو برے کام تو الگ رہے کیونکہ جیسا کروگے ویسا بھروگے اگر تمہارے ایک آنکھ ہے تو دوسروں کے بہت سی آنکھیں ہیں جیسے تم خود ہوگے ویسا ہی افسر تمہارے اوپر ہوگا اپنی زبان مخلوق کو برا کہنے سے روک لو کیونکہ اگر تمہارے ایک زبان ہے تو مخلوق کی بہت سی زبانیں ہیں اپنے عیوب کے اندر نظر کرنا تم کو بس ہے جیسا تم دوسروں کی نسبت کہو گے ویسا ہی وہ تمہاری نسبت کہیں گے ہر دن اپنے نفس ( کے اعمال ) کا حساب لو اللہ تعالیٰ سے بکثرت استغفار کرو اپنے نفس کے طبیب اور رہنما بنو۔ کیونکہ جب تک خود تم کو اپنی اصلاح کی فکر اور سیدھے راستہ کی طلب نہ ہوگی کوئی مرشد اور طبیب روحانی کچھ نہیں کر سکتا اپنے نفس کا حساب لینے سے غفلت نہ کرو اور حظ نفس(نفسانی خواہش) میں مشغول ہونے سے بچو ( اللہ تعالی سبھی کو مذکورہ ملفوظ پر عمل کی توفیق عطا فرمائے) آمین [ بنیاد المشید صفحہ 193 ] سید الاولیاء حضرت سید احمد رفاعی ] پیش کردہ : دارالافتاء ، ادارہ فیض شیخ زکریا احمدآباد ( گجرات )