یہ سوشل میڈیا کا دور ہے ایماں بچا بیٹی 
ہمیشہ سر پہ تقویٰ کے...
Ummah Post
30 August, 2025

یہ سوشل میڈیا کا دور ہے ایماں بچا بیٹی

ہمیشہ سر پہ تقویٰ کے دوپٹہ کو سجا بیٹی

ندائے لَا تَبَرَّجْنَ میں کیا پیغام پوشیدہ

خدائے پاک نے قرآں میں دیکھو کیا لکھا بیٹی

یہ دنیا عارضی و مختصر ہے جیل جیسی ہے

دماغ و دل میں عقبی کی حسیں خوشبو بسا بیٹی

موبائل دل کی دنیا کےلیے طوفان جیسا ہے

موبائل سے ہٹاکر دل کو قرآں میں لگا بیٹی

مسلسل خود کو دعوت دے مسلسل خود کو یہ سمجھا

ترا ہمدرد و محسن ہے محمد مصطفیٰ بیٹی !

نگاہِ دل سے آقا کی مبارک زندگی پڑھ کر

ہماری کامیابی دین میں سب کو بتا بیٹی

ہدہد الہ آبادی

Share this article
قابلِ رشک واقعہ
مضامین

قابلِ رشک واقعہ

ایک ترک مسلمان مسجد نبوی شریف کے احاطے میں کھڑے ہوکر اپنا آنکھوں دیکھا واقعہ یوں بیان کرتا ہے میں مسجد نبوی میں کھڑا دیکھ رہا تھا کہ چار پولیس والیں کسی کا انتظار کر رہے ہیں پھر ایک شخص نمودار ہوا تو پولیس والوں نے بھاگ کر اسے قابو کر لیا۔ اور اس کے ہاتھ جکڑ لئے نوجوان نے کہا مجھے دعا اور توسل...