🕋 مقام رضا معرفت کے تمام مقامات سے اعلی ہے 🕋 حضرت اقدس سید احمد رفاعی رح نے فرمایا کہ تمام ائمئہ بیت خدا کی قضا پر رضامند تھے ۔مزید فرمایا کہ اگر تو مقام رضا میں جو معرفت کے تمام مقامات سے اعلی و ارفع ہے پہنچے تو اپنے آپکو قابو میں رکھ، اگر ایسا کرےگا تو خدا تجھے دین ودنیا دونوں میں کامیاب کریگا ۔ (اللہ تعالی سبھی کو اپنی تقریر پر راضی رہنے کی توفیق عطا فرمائے) ۔آمین * ارشادات حضرت اقدس سید احمد رفاعی ؒ * پیش کردہ: دارالافتاء ادارہ فیض شیخ زکریاؒ احمدآباد گجرات

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

عربی اَدب سے ایک حکایت

عربی اَدب سے ایک حکایت

ایک آدمی کئی راتیں سخت سردی میں آرام سے سوتا رہا۔ایک دن کسی راہگیر نے گزرتے ہوئے اسے کہا : " میں تمہیں ایک گرم رضائی لا کر دوں گا"!! وہ راہگیر اپنی منزل کو چلا گیا اور رضائی لانے کا وعدہ بھول گیا ، بوڑھا آدمی اس کا انتظار کرتے ہوئے سردی سے مر گیا۔لوگوں کو اس کی لاش کے پاس ایک مخطوط رقعہ ملا۔اس پر یہ الفاظ لکھے تھے : " میں نے تمہارے آنے سے پہلے کئی رات سردی برداشت کی کیونکہ میرے پاس کوئی اور آسرا نہیں تھا مگر تمہاری بات نے مجھے ایک امید دلا کر اسے میرا آسرا بنا دیا اور میں نے تم پر امید لگا کر اپنی قوت کھو دی۔چناچہ...سردی نے مجھے مار ڈالا"۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنی بات اور وعدے کو ہمیشہ پورا کرو۔اور جب بولو تو الفاظ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرو۔اگر تمہاری امید کسی کو تسلی اور سہارا دے سکتی ہے تو اسے توڑ بھی سکتی ہے۔