*حضرت علامہ کی قیمتی نصیحت* : میں جب دارالعلوم دیوبند سے رخصت ہو کر دار العلوم اشرفیہ راندیر کے لئے مدرس ہو کر چلا تو میں نے حضرت الاستاذ علامہ محمد ابراہیم صاحب بلیاوی قدس سرہ سے آخری ملاقات میں عرض کیا: حضرت! مجھے کوئی کام کی بات بتادیجئے جسے میں حرز جان بناؤں، حضرت نے فرمایا: "مولوی صاحب ! *1* . فن دیکھ کر پڑھانا، شرحیں دیکھ کر مت پڑھانا علم آئے گا، *2* . اور طلبہ کو اپنی اولاد سمجھنا، وہ تم سے محبت کریں گے، *3* . اور سنت کی پیروی کرنا ، لوگوں کے دلوں میں وقعت پیداہوگی یہ تین باتیں میرے لئے کس قدر مفید ثابت ہوئیں یہ میں بیان نہیں کر سکتا (مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری رحمۃ اللہ علیہ تحفة الألمعي ج 5 صفح 113)



