غزہ کے مظلوم اور محصور عوام کے حق میں نکالا گیا “قافلۂ صمود” (قافلۂ استقامت) اپنی طویل مگر عظیم سفر پر رواں دواں ہے۔ یہ قافلہ آج صبح الجزائر سے تیونس پہنچ چکا ہے، اور اب تیونس کے تیسرے مرکزی پڑاؤ، صوبہ قابس میں قیام پذیر ہے۔ ان شاء اللہ کل یہ قافلہ لیبیا کی سرحد میں داخل ہوگا اور جمعرات تک مصر پہنچے گا۔ 15 جون کو یہ قافلہ “گلوبل مارچ” کا حصہ بنتے ہوئے رفح کراسنگ کا رخ کرے گا، جہاں دنیا بھر سے جمع ہونے والے قافلے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کریں گے۔ یہ عالمی تحریک دراصل غزہ کے طویل محاصرے، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں، اور فلسطینی عوام کے حقِ آزادی و حیات کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔ آئیے! اس کاروانِ حریت کے پیغام کو دنیا کے ہر کونے تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں👇 #قافلة_الصمود

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے رجوع کی چند مثالیں

حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے رجوع کی چند مثالیں

بہشتی زیور اور تعلیم الدین کے بعض مقامات کی اصلاح: (۱) بہشتی زیور میں عشاء کے بعد چار سنتیں لکھ دی ہیں، صحیح یہ ہے کہ دو سنت ہیں اور دو نفل ۔ (۲) بہشتی زیور میں ایام بیض ۱۲، ۱۳، ۱۴ تاریخوں کو لکھ دیا ہے، صحیح ۱۳، ۱۴ ، ۱۵ ہیں۔ (۳) تعلیم الدین اور بہشتی زیور میں تیجے، چالیسویں وغیرہ کے بدعت ہونے کے ذکر میں یہ لفظ لکھا گیا ہے "ضروری سمجھ کر کرنا" اس سے شبہ ہو سکتا ہے کہ شاید غیر ضروری سمجھ کر کرنا جائز ہو یہ قید واقعی تھی ، احترازی نہ تھی، حکم یہ ہے کہ خواہ کسی طرح سے کرے بدعت ہے۔ (۴) تعلیم الدین میں قبروں پر چراغ جلانے کے بارے میں یہ لفظ لکھا گیا ہے: ” کثرت سے چراغ جلانا “ اس میں بھی مثل مقام سوم کے سمجھنا چاہیے، حکم یہ ہے کہ ایک چراغ رکھنا بھی بدعت ہے۔ احباب سے دعا کی استدعا ہے کہ حق تعالیٰ میری خطا و عمد کو معاف فرمائے اور میری تقریرات و تحریرات کو اضلال کا سبب نہ بنائیں۔ (اشرف السوانح : ۱۳۵/۳، بوادر النوادر : ۴۲۸)