اے نفس! کیا ایسی بے وقعت اور حقیر چیز بھی حاصل کرنے کے قابل ہے جس کو خسیس سے خسیس اور رذیل سے رذیل شخص بھی حاصل کر سکتا ہے بلکہ حاصل کئے ہوۓ اور اتنی مقدار حاصل کئے ہوئے ہے کہ اگر تو پچاس برس بھی کوشش کرے گا تو تجھ کو نصیب نہ ہوگا اور اے نفس! اگر تو دنیا سے اعراض کر کے آخرت کی جانب متوجہ ہوگا تو یاد رکھ کہ یگانہ روزگار اور یکتائے زمانہ بن جائے گا تیراثانی ہفت اقلیم میں بھی نہ مل سکے گا پس اے نفس! اب تو ہی بتا کہ کیا چیز حاصل کرنے کے قابل ہے اے نفس! خوب یا درکھ کہ تجھ سے زیادہ تیرا خیر خواہ کون ہے تو کسی کے کہنے یا سننے پر نہ جا بلکہ دنیا اور دین دونوں کے انجام اور نتیجہ میں خود غور کر کے جواب دے کہ تیری رغبت کس چیز میں ہے؟ ـ