سفيان الثوري رحمہ اللہ (ت: ١٦١) اپنے شیخ عمرو بن قیس رحمہ ال...
Ummah Post
6 May, 2025

سفيان الثوري رحمہ اللہ (ت: ١٦١) اپنے شیخ عمرو بن قیس رحمہ اللہ (ت: ١٤٠) کے متعلق بیان کرتے ہیں :

میرے تربیت انہوں نے کی ہے: میں نے قرآن بھی انہیں سے سیکھا، علم میراث بھی شیخ ہی نے مجھے سکھلایا، میں انہیں بازار میں تلاش کرتا تھا، اگر مجھے وہاں نہ ملتے تو اپنے گھر میں مل جاتے، گھر میں نماز پڑھ رہے ہوتے یا مصحف سے تلاوت کرنے میں مصروف ہوتے گویا وہ بہت کچھ چُھوٹے ہوئے کی تلافی کر رہے ہوں، اگر میں انہیں گھر میں بھی نہ پاتا تو کوفہ کی کسی مسجد کے کونے میں ایسے زار وقطار روتے ہوئے ملتے جیسے کوئی چور اپنے آقا سے معافی مانگتے ہوئے رو رہا ہو، اگر وہاں بھی نہ ہوتے تو قبرستان میں کہیں آہ وفغاں کرتے ہوئے ملتے۔

• حلية الأولياء وطبقات الأصفياء ١٠٠/٥

Share this article
مسلمان نسل پرست ہوتے ہیں؟
مضامین

مسلمان نسل پرست ہوتے ہیں؟

مشہور مناظر اسلام امام ابوبکر باقلانی ابوبکر باقلانی رحمة اللہ علیہ سے ایک عیسائی راہب نے ملاقات کی، دوران گفتگو عیسائی راہب نے کہا کہ تم مسلمان نسل پرست ہوتے ہو؟ امام ابوبکر باقلانی نے پوچھا: وہ کیسے؟ عیسائی راہب : تمہارے یہاں مسلمان مرد کسی عیسائی عورت یا یہودی - عورت سے نکاح کرنا چاہے تو وہ...