محقق مسئلہ

چٹائی کی ٹوپی پہن کر نماز پڑھنا

اکثر لوگ حصول ثواب کی نیت سے چٹائی کی ٹوپیاں نمازیوں کے استعمال کے لیے مسجدوں میں رکھتے ہیں ، چونکہ انسان انہیں پہن کر دیگر مجالس میں جانا پسند نہیں کرتا، بلکہ معیوب سمجھتا ہے ، اس لیے یہ ٹوپیاں ثیاب بذلہ کے حکم میں ہیں، لہذا ایسی ٹوپیاں پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے ۔(اہم مسائل/ج:۱/ص:۵۷)

عادات، اخلاق اور طرزِ عمل خون اور نسل دونوں کی پہچان کرا دیتے ہیں
مضامین

عادات، اخلاق اور طرزِ عمل خون اور نسل دونوں کی پہچان کرا دیتے ہیں

ایک بادشاہ کے دربار میں ایک اجنبی نوکری کی طلب لیے حاضر ہوا، قابلیت پوچھی گئی، کہا کہ میں سیاسی ہوں۔ بادشاہ کے پاس سیاست دانوں کی بھیڑ رہتی تھی، اسے خاص گھوڑوں کے اصطبل کا انچارج بنا لیا گیا، جو حال ہی میں فوت ہو چکا تھا۔ چند دن بعد بادشاہ نے اس سے اپنے سب سے مہنگے اور عزیز گھوڑے کے متعلق دریافت کیا...