محقق مسئلہ

بینک کے سودی پیسہ کے مصرف کی تفصیل؟ سود لینا، سود دینا، سود کی گواہی دینا باعث لعنت ہے "لعن رسول الله صلی الله علیه وسلم آکل الربا، وموکله، وکاتبه، وشاهدیه، وقال: هم سواء" لیکن اپنی جائز کمائی بغرض حفاظت اگر کسی شخص نے بینک میں رکھی تو اس پر ملنے والی سود کی رقم کو چھوڑا نہ جائے، لینے کے بعد اس کے مصرف میں اس کو صرف کرنا واجب ہے، اور اس کے مصارف تین ہیں : (۱) غیر واجبی ٹیکس میں دیدیا جائے ، (۲) بلا نیت ثواب فقراء مسلمین پر تقسیم کر دیا جائے، (۳) رفاہی کاموں میں خرچ کر دیا جائے لیکن ان مصارف ثلاثہ میں سے پہلے دو مصارف متفق علیہ ہیں اور تیسرا مصرف مختلف فیہ ہے اور متفق علیہ پر عمل کرنا اولی ہے مختلف فیہ سے ۔ (کتاب: حبیب الفتاویٰ/ج: ۵/ص: ۱۵۸)

عیسائیت کی ثقافتی یلغار!!

عیسائیت کی ثقافتی یلغار!!

جب تک عیسائی مذہب سیاست سے ہم آہنگ نہیں تھا، اُس وقت تک دُنیا کی ہر قوم کا اپنا ایک الگ لباس ہوتا تھا۔ اب بھی جہاں جہاں عیسائی مذہب کسی قوم کی سیاست پر اثر انداز نہیں ہوا وہاں اب بھی اس قوم کا اپنا ایک مخصوص قومی لباس ہے۔ جن ملکوں میں عیسائیت سیاست سے ہم آہنگ ہوکر پہنچی وہاں کا قومی لباس محمود غزنوی کے چہیتے غُلام ایاز کے "لباسِ غُلامی" کی طرح پُرانے صندوق میں چُھپا دیا گیا ہے، جو کبھی کبھار عید کے تہوار پر محض پُرانی یاد تازہ کرنے کے لیے نکالا جاتا ہے۔ چنانچہ عیسائیت کا لباس کوٹ پتلون اور نکٹائی اب ایک بین الاقوامی لباس بن گیا ہے جسے اب عیسائیوں کے علاوہ ہر مذہب، ہر مُلک اور ہر قوم کے باشندے پہنتے ہیں۔ جہاں تک کوٹ پتلون والے لباس کا تعلق ہے اُسے دیکھ کر کسی شخص کی قومیت کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ ہاں البتہ چہرے کے رنگ یا بولی جانے والی زبان سے پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلاں شخص امریکی ہے یا فلاں شخص پاکستانی۔ ( معروف ادیب و صحافی ابراہیم جلیس کی کتاب "اُوپر شیروانی اندر پریشانی" سے اقتباس )

Image 1

Naats