حدیث الرسول ﷺ

عَنْ عَائِشَةَ رضى الله عنها أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ نَفَثَ فِي يَدَيْهِ، وَقَرَأَ بِالْمُعَوِّذَاتِ، وَمَسَحَ بِهِمَا جَسَدَهُ‏(بُخاری شریف/ ص: ۶۳۱۹)
ترجمہ : صدیقہؓ بیان کرتی ہیں : نبی ﷺ سوتے وقت پناہ میں دینے والی آیات و سور پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرتے تھے، اور ان کو اپنے جسم پر پھیرتے تھے(تحفۃ القاری)

پچاس روپیے والی فوٹو

پچاس روپیے والی فوٹو

ایک فوٹو گرافر نے اپنی دکان کے باہر بورڈ لگایا ہوا تھا جس پر درج ذیل تین تحریریں لکھی ھوئی تھیں۔ بیس روپے میں آپ جیسے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں۔ تیس روپے میں آپ جیسا سوچتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں- اور پچاس روپے میں آپ لوگوں کے سامنے جیسا دِکھنا چاہتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں مرتے وقت اس فوٹو گرافر نے بتایا کہ مجھ سے ہمیشہ لوگوں نے ۵۰ روپے والی فوٹو بنوائی ہے۔۔۔ اس کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ( اکثر ) لوگ پوری زندگی دوسروں کو دکھانے کے لئے گزاردیتے ہیں۔ ساری زندگی دکھاوا کرتے ہیں۔ اور بیس روپے والی زندگی نہیں گزارتے آپ جیسے بھی ہیں ، بہت اچھے ہیں ۔۔۔۔ بیس روپے والی آسان اور حقیقی زندگی گزاریں زیادہ خوش رہیں گے

Image 1

Naats