حدیث الرسول ﷺ

عَنْ صَخْرٍ الْغَامِدِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا ، ‏‏‏‏‏‏وَكَانَ إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً أَوْ جَيْشًا بَعَثَهُمْ فِي أَوَّلِ النَّهَارِ، ‏‏‏‏‏‏وَكَانَ صَخْرٌ رَجُلًا تَاجِرًا وَكَانَ يَبْعَثُ تِجَارَتَهُ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ فَأَثْرَى وَكَثُرَ مَالُهُ (ابو داؤد : ۲۶۰۶)
ترجمہ
حضرت صخر غامدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ اے اللہ ! میری امت کے لیے ان کی صبحوں میں برکت ڈال دے ۔“ چنانچہ آپ ﷺ کو کوئی مہم یا لشکر روانہ کرنا ہوتا تو انہیں دن کے پہلے پہر روانہ فرماتے ۔ اور حضرت صخر رضی اللہ عنہ ایک تاجر صحابی تھے ‘ تو وہ اپنے کارندوں کو دن کے پہلے پہر روانہ کیا کرتے تھے ‘ چنانچہ وہ مال دار ہو گئے تھے اور ان کا مال خوب بڑھ گیا تھا ۔
بچوں کو گالم گلوچ نہ دیں
مضامین

بچوں کو گالم گلوچ نہ دیں

بچہ یہ گالیاں کہاں سے سیکھتا ہے؟ سب سے . پہلے گھر سے سیکھتا ہے، جو باپ بات بات پر اپنی بیوی کو گالی دے رہا ہو، اپنے بچوں کو گالیاں دے رہا ہے، دوستوں کے ساتھ نجی مجلس اور موبائل پر ایسی زبان استعمال کر رہا ہو تو پھر یہ بچہ والد سے سیکھ رہے ہوتا ہے، یہ سمجھتا ہے گالی کوئی بری بات نہیں جو باپ بات بات م...